
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نرسوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں نرسنگ عملے کو نیشنل فلورنس نائٹنگل ایوارڈز 2026 پیش کیے اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ موقع نرسنگ عملے اور صحت کے پیشہ ور افراد کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک موزوں موقع ہے، جو ہمدردی اور غیر متزلزل لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد اب ریاست کے لوگوں کو آیوشمان بھارت صحت بیمہ اسکیم کا فائدہ مل سکے گا انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئی ’ڈبل انجن حکومت‘ مرکزی فلاحی پروگراموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، "مغربی بنگال کے میرے بھائیوں اور بہنوں کی فلاح اولین ترجیح ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بالواسطہ مدد کرنے کے حوالے سے چین کا حالیہ اعتراف، ہندوستان کے دعووں اور حقائق کی تصدیق کرتا ہے ہندوستان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پراکسی حمایت کرنے والے ممالک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ دہشت گرد ٹھکانوں کو بچانے کی ان کی کوششیں ان کی ساکھ اور عالمی حیثیت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چین کے اس اعتراف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس سے ہندوستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں صورتحال واضح کرنی چاہیے کہ اس وقت ملک کی معیشت کیسی ہے اور ایک سال بعد معیشت کیسی رہنے والی ہے مسٹر کیجریوال نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران کا اثر پوری دنیا پر ہے لیکن وزیر اعظم نے جس طرح ہم وطنوں سے سات مطالبات کیے ہیں، اس طرح کے اقدامات کسی ملک نے نہیں اٹھائے۔
...مزید دیکھیں 
گوہاٹی، 12 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈت ہمنتا بسوا سرما کو منگل کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا گیا ان کے ساتھ چار دیگر وزراء نے بھی حلف لیا اس کے ساتھ ہی وہ دوسری بار ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 126 نشستوں کے ساتھ دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کی ہے انہیں یہاں ریاستی گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے آج صبح عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
...مزید دیکھیں 
دوحہ، 12 مئی (یواین آئی) سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امین ناصر نے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع نہیں ہوتی تو اگلے سال تک عالمی تیل بازار معمول کی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا ارامکو کی پہلی سہ ماہی کے نتائج پر گفتگو کے لیے منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران مسٹر ناصر نے کہا کہ سپلائی میں رکاوٹ جتنی دیر تک جاری رہے گی، تیل بازار کو مستحکم ہونے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگے گا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کو نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ-یو جی 2026 (نیٹ-یو جی) کا امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے این ٹی اے کی جانب سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایجنسی نے مرکزی حکومت کی منظوری سے تین مئی کو منعقدہ نیٹ (یو جی) 2026 امتحان کو منسوخ کرنے اور اسے دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
...مزید دیکھیں