Sunday, May 10 2026 | Time 16:14 Hrs(IST)
Regional

قیدیوں کی منتقلی کے لیے دائر عرضی ان کے خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے کی کوشش ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر،5 نومبر(یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی مفادِ عامہ کی عرضی کا مقصد صرف یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے ان قیدیوں کو واپس ریاستی جیلوں میں منتقل کیا جائے جو فی الوقت ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، تاکہ ان کے خاندانوں کی مصیبتوں میں کمی آئے۔

بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 2019 کے بعد سے لے کر اب تک تقریباً 3000 سے 3500 افراد کو گرفتار کر کے جموں و کشمیر سے باہر مختلف ریاستوں کی جیلوں میں رکھا گیا ہے، جن میں سے بیشتر زیر سماعت ہیں اور ان پر جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک ان قیدیوں کے صحیح اعداد و شمار فراہم نہیں کیے، حالانکہ اس حوالے سے وہ پچھلے کئی برسوں سے سرکاری سطح پر درخواستیں دے چکی ہیں۔
خاص خبریں
تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

چنئی،10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے، نو تشکیل شدہ پارٹی 'تملگا ویٹری کژگم' (ٹی وی کے) کے بانی اور اداکار سے سیاست داں بننے والے سی جوزف وجے نے اتوار کو ریاست کے 13 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا انہوں نے ریاست میں کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض جماعتوں، ڈی ایم کے(ڈی ایم کے) اور اے آئی اے ڈی ایم کے کو شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹی وی کے کے بانی اور اداکار-سیاستدان سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی انہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے لکھا، "تھرو سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے تمل ناڈو میں تھلاپتی وجے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر انہیں، تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) اور پورے ترقی پسند اتحاد کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں مسٹر کھرگے نے اتوار کو اپنے پیغام میں کہا کہ اس حکومت کی تشکیل خودداری، سماجی انصاف، تفویض اختیارات اور معقول نظریے کی پائیدار طاقت کو پھر سے قائم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہی اقدار ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے تمل ناڈو کے سیاسی اور سماجی شعور کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے کھیجوری علاقے میں آتشزنی کے واقعے کو لے کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں نے 60 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔

...مزید دیکھیں
آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

گوہاٹی، 10 مئی (یو این آئی) آسام اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے اتوار کی دوپہر گورنر لکشمن پرساد آچاریہ کے سامنے ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا مسٹر سرما نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔

...مزید دیکھیں
آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

تہران، 10 مئی (یو این آئی) ایران کی اعلیٰ سکیورٹی فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی بحریہ ونگ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا نتیجہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں ایک میں اور "دشمن" کے جہازوں پر بڑے پیمانے پر حملے کی صورت میں نکلے گا یہ تبصرے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کئے گئے، جو جمعرات اور جمعہ کو آبنائے ہرمز میں اور اس کے ارد گرد ایران اور امریکہ کے درمیان بھڑکی چھٹپٹ جھڑپوں کے بعد آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یوکرین کے ساتھ روس کا تنازع ختم ہونے والا ہے انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی جیت کی مناسبت سے ماسکو میں منعقدہ ایک محدود فوجی پریڈ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی بی بی سی نے اتوار کو یہ اطلاع دی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے روس کی سالانہ پریڈ میں ٹینکوں اور میزائلوں کی روایتی نمائش نہیں ہوئی کیونکہ حکام کو اندیشہ تھا کہ یوکرین ڈرون کے ذریعے ریڈ اسکوائر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب

10 May 2026 | 3:38 PM

تہران،10 مئی (یو این آئی) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود تمام امریکی فوجی تنصیبات کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا جائے گا۔ پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے میزائل اور ڈرونز خطے میں امریکی اہداف اور کسی بھی جارح دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ .

ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

10 May 2026 | 3:42 PM

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے کھیجوری علاقے میں آتشزنی کے واقعے کو لے کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں نے 60 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔.