Saturday, Jul 11 2026 | Time 17:26 Hrs(IST)
Regional

جون میں لداخ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد تقریباً دوگنی

سری نگر، 08 جولائی (یواین آئی) لداخ میں جون کے مہینے کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں سال جون میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنی رہی، جو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی بین الاقوامی سیاحوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں 6,680 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے، جبکہ جون 2025 میں یہ تعداد 3,349 تھی۔
خاص خبریں

ہندستان۔ نیوزی لینڈ نے دفاع، تجارت اور ہند-بحرالکاہل تعاون کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ہندستان اور نیوزی لینڈ نے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری روڈ میپ 2030 کا اعلان کیا ہے اور اس میں سیاسی تعاون، دفاع و سلامتی، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی رابطہ، تعلیم و ٹیکنالوجی اور علاقائی و کثیر جہتی تعاون کو چھ اہم ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

برکس ممالک کو مستقبل کے موافق نقل و حمل کے نظام کے لیے مل کر کرنا ہوگا کام: نتن گڈکری

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے برکس گروپ میں پائیدار، محفوظ، جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ٹرانسپورٹ کا نظام تیار کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں

بدعنوانی کا مترادف بن چکا ہے مدھیہ پردیش: کھرگے

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مدھیہ پردیش بی جے پی حکومت کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی اور لوٹ پاٹ کا بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آج بدعنوانی کا مرکز بن گئی ہے اور ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آ رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیٹا اپنے نام سے نیتن یاہو ہٹانے پر مجبور

تل ابیب، 11 جولائی (یو این آئی) جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا بیٹا یائر اپنے نام سے نیتن یاہو کا نام ہٹانے پر مجبور ہوگیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 6 فلسطینی شہید

غزہ، 11 جولائی (یو این آئی) اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

...مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ریاض، 11 جولائی (یو این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

...مزید دیکھیں

'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر پر اکانکشا رنجن نے شیئر کیں پرمزاح بی ٹی ایس جھلکیاں

11 Jul 2026 | 4:35 PM

ممبئی، 11 جولائی (یو این آئی) فلم 'اکا' کے او ٹی ٹی پریمیئر کے بعد اداکارہ اکانکشا رنجن نے سوشل میڈیا پر فلم کے سیٹ سے جڑی بیہائنڈ دی سینز تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو شوٹنگ کے دوران کی خاص جھلک دکھائی۔ اکانکشا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے بی ٹی ایس کیروسل میں پروسیتھٹک میک اپ، کاسٹیوم ٹرائل، کلیپر بورڈ شاٹس اور فلم میں اپنے ہاسپٹل لک سمیت کئی دلچسپ تصاویر پوسٹ کیں۔ کچھ تصاویر میں وہ اداکار اکشے کھنہ کے ساتھ بھی نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ذریعے انہوں نے فلم سازی کے پردے کے پیچھے کی محنت اور تجربے کو شیئر کیا۔.

باپو گرام جنگلاتی اراضی معاملے کے حل کی جانب پیش رفت، علاقہ مکینوں نے رکن اسمبلی ڈاکٹر پریم چند اگروال کا اظہارِ تشکر کیا

11 Jul 2026 | 5:13 PM

رشی کیش، 11 جولائی (یواین آئی) اتراکھنڈ کابینہ کے ایک اہم فیصلے کے بعد باپو گرام جنگلاتی اراضی سے متعلق دیرینہ تنازع کے حل کی جانب مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ ہفتہ کے روز رشی کیش کے رکن اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر ڈاکٹر پریم چند اگروال کے کیمپ دفتر میں مقامی کونسلروں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں اور علاقہ مکینوں نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔.