Saturday, May 24 2025 | Time 01:49 Hrs(IST)
Sports

نیتو اور سویٹی نے ورلڈ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی نیتو گھنگھاس اور ایشیائی چمپئن سویٹی بورا نے ہفتہ کے روز خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں اپنے اپنے فائنل میں طلائی تمغے جیتے۔

نیتو (48 کلوگرام) نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا کے الٹانسیسیگ کو 5-0 سے شکست دی۔
سویٹی نے 81+ کلوگرام کے فائنل میں چین کی وانگ لینا کو 4-3 سے شکست دے کر ہندوستان کے لیے ٹائٹل جیتا۔