Saturday, May 24 2025 | Time 02:39 Hrs(IST)
Sports

فضائیہ نے یونائٹیڈ انڈیا کو شکست دی

نئی دہلی، 02 اکتوبر (یو این آئی) مین آف دی میچ امن خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی فضائیہ نے بدھ کو یونائیٹڈ انڈیا کو 3-0 سے شکست دے کر ڈی ایس اے پریمیئر لیگ میں ایک آسان جیت درج کی۔

سینئر ڈویژن سے ترقی یافتہ یونائیٹڈ انڈیا آج یہاں امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یک طرفہ مقابلے میں ایک بار پھر شکست بچانے میں ناکام رہی۔
اسے مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔