Saturday, May 24 2025 | Time 02:37 Hrs(IST)
Sports

پٹنہ پائریٹس کی دوسری جیت، دبنگ دہلی کے سی کو 14 پوائنٹس سے شکست دی

حیدرآباد، 31 اکتوبر (یو این آئی) تین بار کی چمپئن پٹنہ پائریٹس نے جمعرات کو جی ایم سی بی انڈور اسٹیڈیم، گاچی بوولی میں کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ کے 11ویں سیزن کے 27ویں میچ میں دبنگ دہلی کے سی کو 44-30 کے اسکور سے شکست دی۔
پٹنہ کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ دہلی کو چھ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج یہاں کھیلے گئے میچ میں آیان (12) اور ڈینوک (12) نے پٹنہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔