SportsPosted at: Jan 11 2025 7:48PM سائیراج اور چراغ کوسیمی فائنل میں کوریائی جوڑی کے ہاتھوں شکست ملیکوالالمپور، 11 جنوری (یو این آئی) ساتوک سائیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی جوڑی سیمی فائنل میں کوریا کے کم وون ہو اور سیو سیونگ جائے سے ہارنے کے بعد ملائیشیا سپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔40 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر موجود ساتوک اور چراغ کی جوڑی کو پانچویں نمبر کی جنوبی کوریا کی جوڑی نے سیدھے گیمز میں 21-10، 21-15 سے شکست دی۔ ساتویں سیڈ ہندوستانی بیڈمنٹن جوڑی نے اپنی جیت کی رفتار کو جاری رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ٹائٹل میچ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔