NationalPosted at: Jun 8 2026 3:52PM سکھیندو شیکھر رائے نے چھوڑی ترنمول کانگریس، راجیہ سبھا سے بھی دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر سکھیندو شیکھر رائے نے پیر کو پارٹی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا سے بھی استعفیٰ دے دیا مسٹر رائے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ انہوں نے ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر رائے نے سکریٹریٹ میں اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ مسٹر رائے نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے ووٹروں نے 15 برس سے اقتدار میں رہی ترنمول کانگریس کو بدعنوانی، خواتین کے خلاف تشدد، تعلیم، صحت، صنعت، روزگار اور امن و امان سمیت تمام شعبوں میں بری طرح ناکام رہنے پر اقتدار سے باہر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی بار بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڑی تعداد میں سیٹیں جیتیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران نئی منتخب بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اپنے انتخابی منشور کے مطابق مغربی بنگال کی ہمہ جہت ترقی اور تعمیر نو کے لیے کئی پروگرام نافذ کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ مسٹر رائے نے کہا، ”میں لوگوں کے اس تاریخی فیصلے کو عاجزی سے قبول کرتا ہوں اور ترنمول کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت اور راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں“۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی کراری ہار کے بعد سے بڑی تعداد میں لیڈروں نے پارٹی سے کنارہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے