NationalPosted at: Feb 18 2026 5:42PM سندر پچائی کی دہلی آمد، 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے
نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) سندر پچائی بدھ کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچے، جہاں وہ 20 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرتپاک استقبال کے لیے منتظمین کا شکریہ ادا کیا یہ سمٹ 16 سے 20 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے انقلاب میں صفِ اول میں کھڑا ہے۔
سندر پچائی 20 فروری کو صبح 9:30 بجے سمٹ کے سب سے اہم سیشن میں کلیدی خطاب کریں گے۔ اس عالمی سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے اور تقریباً 20 سربراہانِ ملک شریک ہیں، جن میں فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، برازیلی صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا، یونانی وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوتاکس اور اماراتی ولی عہد خالد بن محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے۔ م ش۔