Tuesday, Feb 10 2026 | Time 14:04 Hrs(IST)
National

جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

جسٹس جوائے مالیہ باگچی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی، 17 مارچ (یو این آئی) جسٹس جوائےمالیہ باگچی نے پیر کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے دیگر تمام ججوں کی موجودگی میں انہیں حلف دلایا۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں دیگر ججز کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔
جسٹس باگچی کی حلف برداری کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد 34 کے مقابلے میں 33 ہو گئی ہے۔
جسٹس باگچی 2 اکتوبر 2031 کو رٹائر ہو جائیں گے، اس سے پہلے وہ مئی (2031) میں چیف جسٹس آف انڈیا بن سکتے ہیں۔
جسٹس کھنہ کی سربراہی میں اور جسٹس بھوشن آر گوئی، جسٹس سوریہ کانت، جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ پر مشتمل کالجیم نے 6 مارچ کو جسٹس باگچی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔
تقرری کی سفارش کے لیے جج کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں کا جائزہ لیتے ہوئے، کالجیم نے امیدواروں کی میرٹ، دیانتداری اور عدالتی قابلیت کے علاوہ علاقائی نمائندگی اور سنیارٹی جیسے پہلوؤں پر بھی غور کیا۔
جسٹس باغچی کو قانون کے مختلف شعبوں میں ہائی کورٹ کے جج کے طور پر 13 سال کا وسیع تجربہ ہے۔ انہیں جون 2011 میں کلکتہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ جنوری 2021 میں ان کا تبادلہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ اور پھر نومبر 2021 میں کلکتہ ہائی کورٹ میں کیا گیا۔
10 مارچ کو مرکزی حکومت نے جسٹس باگچی کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ انصاف، مرکزی وزارت قانون و انصاف نے 10 مارچ کو کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس باگچی کی ترقی کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

لاہور، 10 فروری (یواین آئی) حکومت پاکستان نے 15 فروری کو کولمبو میں ہندستان کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ان کی ٹیم کے بائیکاٹ کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے "حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ، ’’دوست ممالک کی درخواست کے پیش نظر، انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ہندستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
شری ویشنو دیوی روپ وے پرجیکٹ کی منظوری میں کابینہ کا کوئی رول نہیں: عمر عبداللہ

شری ویشنو دیوی روپ وے پرجیکٹ کی منظوری میں کابینہ کا کوئی رول نہیں: عمر عبداللہ

جموں، 10 فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے لیے روپ وے منصوبے کو منظوری دینے میں وزراتی کونسل کا کوئی کردار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 'ریکارڈ چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس منصوبے کی منظوری میں ان کی کابینہ کا کوئی رول نہیں تھا وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

ناسک، 10 فروری (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت منگل کو مہاراشٹر کے چاندواڑ تعلقہ کے مالسانے گاؤں میں نموکار تیرتھ کے مقام پر بین الاقوامی پنچ کلیانک اور مہامستکابھیشک تہوار میں شرکت کریں گے اس موقع پر مسٹربھاگوت پنچپرمیشتھی منڈپم کا افتتاح کریں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادی حلیم کی دھوم! اس رمضان 1000 کروڑ کے کاروبار کا امکان

حیدرآبادی حلیم کی دھوم! اس رمضان 1000 کروڑ کے کاروبار کا امکان

حیدرآباد10فروری(یواین آئی) رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی حیدرآباد کی گلیوں میں حلیم کی خوشبو بس جاتی ہے، یوں تو شہرِ حیدرآباد میں شیر خرمہ، شاہی ٹکڑے، بریانی اور کدو کی کھیر جیسے لاتعداد پکوان اپنی پہچان رکھتے ہیں لیکن حلیم کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اس سال رمضان سے قبل ہی شہر بھر میں بڑے پیمانہ پر حلیم کے مراکز قائم ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

جموں، 10 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے جعلی کرنسی کے معاملے میں گرفتار ایک ملزم سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کوکین ضبط کی ہے ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سانبہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9 ہزار روپیے کی جعلی کرنسی بر آمد کی جس کے بعد پولیس اسٹیشن بری برہمنہ کے دائرہ اختیار میں تقریباً 1937.80 گرام کوکین جیسا مواد جس کی مالیت تقریباً 19.37 کروڑ روپیے ہے، کو بر آمد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے

روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ماسکو، 10 فروری (یواین آئی/ اسپوتنک) روس کے کراسنوڈار علاقے میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے یہ اطلاع دی رپورٹ کے مطابق نووروسیسک کے میئر آندرے کراوچینکو نے منگل کو کہا کہ زلزلے کے جھٹکے شہر سے 30 کلومیٹر (18.6 میل) دور محسوس کیے گئے اوراس سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران اداکار بابل خان کی تعریف کی ہے مشرا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ودھ 2" کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھے بات چیت کے دوران جب بابل کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے ان کا موازنہ ان کے مرحوم والد اور لیجنڈ اداکار عرفان خان سے کیا جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی تعریف مانی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں

ساورکر کو بھارت رتن دینے کی تجویز پر پریانک کھرگے کا اعتراض، آر ایس ایس پر تنقید

10 Feb 2026 | 1:48 PM

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے منگل کے روز ونائک دامودر ساورکر کو ’بھارت رتن‘ دینے کے مطالبے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے دلیل دی کہ ان کی نظر میں جس شخص نے ’ہندوستان کے خلاف کام کیا‘ وہ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز کا حقدار نہیں ہے۔.

سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

10 Feb 2026 | 10:31 AM

ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران اداکار بابل خان کی تعریف کی ہے۔ مشرا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ودھ 2" کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھے۔ بات چیت کے دوران جب بابل کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے ان کا موازنہ ان کے مرحوم والد اور لیجنڈ اداکار عرفان خان سے کیا جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی تعریف مانی جارہی ہے۔.