Monday, Dec 8 2025 | Time 18:15 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے خواتین ریزرویشن کی عرضی پر مرکز سے جواب طلب کیا

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز خواتین ریزرویشن ایکٹ کے نفاذ کی مانگ کرنے والی ایک عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا اس ایکٹ میں لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور دہلی اسمبلی میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کا التزام ہے جسٹس بی وی ناگ رَتنا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدلیہ کے پاس پالیسی کے نفاذ میں مداخلت کی محدود گنجائش ہے، لیکن اس معاملے میں آگے بڑھنے سے قبل مرکز کا جواب طلب کیا جا رہا ہے۔
جسٹس ناگ رَتنا نے کہا ’’پری ایمبل سیاسی اور سماجی مساوات کی بات کرتا ہے۔ اس ملک میں سب سے بڑا اقلیتی طبقہ کون ہے؟ خواتین، جو تقریباً 48 فیصد ہیں۔ یہ خواتین کی سیاسی مساوات کے بارے میں ہے۔‘‘
یہ عوامی مفاد کی عرضی کانگریس کی رہنما ڈاکٹر جیا ٹھاکر نے دائر کی ہے، جنہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کسی نئے حلقہ بندی کی کارروائی کا انتظار کیے بغیر خواتین ریزرویشن ایکٹ کو فوری نافذ کرنے کا حکم دیا جائے۔ نئے حلقہ بندی کی کارروائی فی الحال قانون میں ایک لازمی شرط ہے۔
عرضی گزار کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ شوبھا گپتا نے دلیل دی کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی خواتین قانون ساز اداروں میں متناسب نمائندگی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

وندے ماترم نہ صرف جدو جہد آزادی کے لیے تحریک بنا بلکہ آزاد ہندوستان کا ویژن بھی ہے: مودی

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے دوران آزادی پسندوں کا منتر بننے والے گیت 'وندے ماترم' کی گونج نے نہ صرف انگریزوں کی نیند اڑادی تھی بلکہ پورے ہندستان میں جوش وخروش کا ایسا ماحول پیدا کردیاتھا جو نہ صرف آزادی کا منتر بنا بلکہ آزاد ہندستان کے لیے بھی ایک ویژن کے طور پر سامنے آیا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآبادمیں انڈیگو کے طیاروں کا بحران جاری، کئی فلائٹس منسوخ

حیدرآباد8 دسمبر(یواین آئی) انڈیگو میں بحران مسلسل جاری ہے اور مسلسل ساتویں دن بھی کئی فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

شیئر بازار: ابتدائی کاروبار میں گراوٹ

ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

...مزید دیکھیں

حکومت چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتون مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تئیں سنجیدہ: مانڈوِیہ

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے پیر کو کہا کہ نئی لیبر قوانین کے ذریعے باغات کے مزدوروں، خاص طور پر چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی انتظامات کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر کے منور آباد علاقے میں شبانہ آگ، مینوفیکچرنگ یونٹ اور 12 دکانیں خاکستر

سری نگر، 8دسمبر(یو این آئی) شہر کے منور آباد علاقے میں گزشتہ شب اچانک بھڑک اُٹھی آگ نے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ اور کم از کم بارہ دکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوئیں

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اپنے شوہر اور آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں

ہندوستانی بحریہ نے سری لنکا میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لیے مزید چار جہاز تعینات کئے

08 Dec 2025 | 6:08 PM

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی بحریہ نے آپریشن ساگر بندھو کے تحت سمندری طوفان سے متاثرہ سری لنکا میں راحت، بچاؤ، انسانی ہمدردی پر مبنی امداد اور آفات سے نمٹنے (ایچ اے ڈی آر) کے لیے مزید چار جہاز تعینات کیے ہیں جن میں آئی این ایس گھڑیال اور تین لینڈنگ کرافٹ یوٹیلٹی (ایل سی یو) 54، 51 اور 57 شامل ہیں۔.

اتراکھنڈ کو شکست دے کردہلی کی مہم کا فاتح اختتام

08 Dec 2025 | 6:04 PM

احمد آباد، 08 دسمبر (یو این آئی ) کپتان نیتیش رانا (51) اور یش دھول (52) کی شاندار نصف سنچریوں اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت دہلی نے پیر کو سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) 2025 کے ایلیٹ گروپ ڈی کے مقابلے میں اتراکھنڈ کو 18 رنز سے شکست دے کر اپنے مہم کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔.

بہرائچ میں پنجڑے میں قید ہوا تیندوا

08 Dec 2025 | 5:58 PM

بہرائچ، 8 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے نانپارا کے گاؤں بلدوپوروا میں محکمہ جنگلات کے لگائے گئے پنجڑے میں وہ تیندوا قید ہوگیا جو کئی دنوں سے علاقے میں دہشت کا سبب بنا ہوا تھا۔ یہی وہ تیندوا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے بلدوپوروا، باج پوروا اور پیپریا علاقوں میں دیکھا جا رہا تھا اور دیہی عوام خوف میں مبتلا تھی۔ .