Sports10 May 2026 | 6:06 PMڈھاکہ، 10 مئی (یواین آئی )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز انگلینڈ اور ویلز میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے اس بار صرف اعداد و شمار کے بجائے ٹیکنیک اور مستقبل کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا ہے۔.
see more.. 10 May 2026 | 5:58 PMڈھاکہ ،10 مئی (یواین آئی )بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھیل کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 386 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں بغیر کیسی نقصان کے 7 رن بنا لئے تھے،اب میزبان ٹیم کو 34 رنز کی برتری حاصل ہے۔، پاکستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر اذان اویس نے پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ خراب روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔تیسرے روز پاکستان نے 179 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا لیکن 210 کے مجموعی اسکور پر اوپنر اذان اویس 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ .
see more.. 10 May 2026 | 5:48 PMچنئی، 10 مئی (یو این )انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے 53ویں مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے جوش انگلس کی طوفانی اننگز اور شہباز احمد کی آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ کی بدولت چنئی سپر کنگز کے خلاف 8 وکٹوں پر 203 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا ہے۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والی لکھنؤ کی ٹیم کو جوش انگلس نے وہ آغاز فراہم کیا جس کی اسے ضرورت تھی۔ انہوں نے محض 17 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی، جو لکھنؤ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین ففٹی ہے۔ انگلس نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور صرف 5.1 اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 77 رنز تک پہنچا دیا۔ انہوں نے 33 گیندوں پر 85 رنز (10 چوکے، 6 چھکے) اسکور کیا۔.
see more.. 10 May 2026 | 5:33 PMلکھنؤ سپر جائنٹس نے 203 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا یواین آئی ۔م اع.
see more.. 10 May 2026 | 5:05 PMٹورنٹو (کینیڈا)، 10 مئی (یواین آئی )فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایم ایل ایس کے اہم مقابلے میں میسی نے ایک گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ دو گول کرنے میں مدد (Assists) بھی فراہم کی، جس کی بدولت انٹر میامی نے میزبان ٹیم کو 4-2 سے پچھاڑ دیا۔ .
see more.. 10 May 2026 | 5:03 PMمانچسٹر،10 مئی(یو این آئی )مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ کو 3-0 سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ اس فتح کے بعد پیپ گارڈیولا کی ٹیم ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود آرسنل سے محض 2 پوائنٹس پیچھے رہ گئی ہے۔.
see more.. 10 May 2026 | 4:34 PMڈھاکہ ،10 مئی (یو این آئی ) بنگلا دیشی بلے باز مشفیق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 39 سالہ مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے۔ ان سے آگے سچن تنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔ .
see more.. 10 May 2026 | 4:20 PMنئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی )آج صبح 'فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل' کے 73ویں ایڈیشن کے موقع پر دارالحکومت دہلی کی سڑکیں حب الوطنی اور جوش و خروش کے رنگوں میں رنگ گئیں۔ اس بار کی تھیم "مسلح افواج" پر مبنی تھی، جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں نے عام شہریوں کے ساتھ مل کر سائیکل چلائی۔.
see more.. 10 May 2026 | 4:06 PMنئی دہلی، 10 مئی ( یو این آئی)ہاکی انڈیا نے اتوار کے روز سینئر خواتین ٹیم کے قومی کوچنگ کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کیمپ 11 سے 20 مئی تک جاری رہے گا، جو کہ ہندوستانی خواتین ٹیم کے لیے مستقبل کے بڑے مقابلوں کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔یہ کیمپ ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب ہندوستانی ٹیم کے سامنے کئی بڑے چیلنجز ہیں۔ کیمپ کے فوراً بعد ٹیم ایکسپوزر ٹور کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔15 سے 21 جون تک آکلینڈ میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 2026-27 پرو لیگ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لے گی۔.
see more.. 10 May 2026 | 3:40 PMچنئی کا ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہیواین آئی ۔م اع.
see more.. 10 May 2026 | 3:11 PMمیرپو، 10 مئی (یواین آئی ) پاکستان کے اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری بنا لی۔اذان اویس کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے ہیں۔
21 سالہ اذان اویس نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے بنگلہ دیش کے خلاف سینچری مکمل کی۔انہوں نے امام الحق کے ساتھ میچ میں اننگ کا آغاز کیا تھا۔
یو این آئی۔م ا ع.
see more.. 10 May 2026 | 2:37 PMلاہور، 10 مئی (یواین آئی ) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں وسیم اکرم اور وقار یونس سے بھی بہتر اوسط کے مالک پاکستانی فاسٹ باولر بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے ڈھاکہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار باولنگ کرتے ہوئے 92 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ .
see more.. 10 May 2026 | 2:32 PMشانگھائی (چین)، 10 مئی (یواین آئی ) ہندوستان کی خواتین کی ریکرو تیر اندازی ٹیم نے اتوار کے روز اپنی مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے میزبان چین کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ 2026 میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔.
see more.. 10 May 2026 | 2:27 PMکراچی۔10 مئی (یواین آئی)پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے میچ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کرتے ہوئےون ڈے ویمن انٹرنیشنل سیریز 0-3 سے جیت لی، پاکستان نے سیریز کے تینوں میچز جیت کر ٹرافی کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے ویمن انٹرنیشنل چیمپین شپ کے 6قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔گل فیروزہ اور صدف شمس نے باہمی سیریز میں مسلسل 3 میچز میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 571 رنز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا،گل فیروزہ نے مسلسل دوسرے میچ میں سینچری اسکور کی۔پاکستان نے زمبابوے کے 9 وکٹوں پر 222 رنز کے جواب میں 31.5اوورز میں ایک وکٹ کھوکرہدف حاصل کر لیا،پاکستان نے پہلا ون ڈے 168 اور دوسرا ون ڈے 206 رنز سے جیتا تھا۔ .
see more.. 10 May 2026 | 2:26 PMروم،10 مئی (یو این آئی )امریکی ٹینس اسٹار کوکو گوف نے اٹالین اوپن کے دوران غصے کے عالم میں اپنا ریکٹ اپنے ہی سر پر دے مارا۔روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کوکو گاف کا مقابلہ ارجنٹائن کی کھلاڑی سولانا سیریا سے تھا، جہاں انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ .
see more..