Monday, Jan 19 2026 | Time 01:19 Hrs(IST)
International

سڈنی کے بونڈی بیچ فائرنگ واقعے پر آسٹریلیائی وزیر اعظم کا اظہار افسوس ، حملے میں 12 افراد ہلاک

سڈنی کے بونڈی بیچ فائرنگ واقعے پر آسٹریلیائی وزیر اعظم کا اظہار افسوس ، حملے میں 12 افراد ہلاک

سڈنی، 15 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر اتوار کی شام فائرنگ کے ایک المناک واقعے میں ایک حملہ آور سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کو انتہائی چونکا دینے والا اور تکلیف دہ قرار دیا، جبکہ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور شہریوں سے علاقے میں جانے سے گریز کی اپیل کی۔
مسٹر البانیز نے حملے کے بعد ایک خطاب میں کہا، "یہ حملہ یہودی آسٹریلیائی لوگوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے۔ یہ ان کے خوشی کے دن، ان کے ایمان کی تقریب پر حملہ ہے۔"
جب بونڈی بیچ پر فائرنگ ہوئی تو وہاں موجود کچھ لوگ باریکڈ توڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوئے، جبکہ کچھ نے قریب ہی ایک ریستوران میں پناہ لی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر رہے حملہ آور کو پیچھے سے قابو پایا اور اس کے ہاتھ سے ہتھیار چھین لیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہتھیار چھیننے والے شخص کا نام احمد ال احمد ہے۔ یہ 43 سالہ شخص سڈنی کے سدرلینڈ شہر کا رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا، "یہودی لوگوں پر حملہ ہر آسٹریلیائی پر حملہ ہے، اور آج رات ہر آسٹریلیائی شہری میری طرح، ہماری طرز زندگی پر ہونے والے اس حملے سے دکھی ہوگا۔ ہمارے ملک میں اس نفرت، تشدد اور دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اسے ختم کریں گے۔ اس تشدد اور نفرت کے اس برے کام کے بیچ قومی اتحاد کا لمحہ ابھرے گا۔"
مسٹر البانیز نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں جلد ہی حملے کی مزید معلومات فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا، "ہماری سیکیورٹی ایجنسیاں آپ کو جلد از جلد درست معلومات فراہم کریں گی۔ یہ یہودی مخالف جذبات اور دہشت گردی کا عمل تھا، جس نے ہمارے ملک کے دل پر حملہ کیا ہے۔ آج بونڈی بیچ پر جو کچھ ہوا، وہ سمجھ سے باہر ہے۔"
وزیر اعظم البانیز نے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور آپریشن ابھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں مبینہ حملہ آوروں کو دیوار کے پیچھے چھپ کر ساحل کی جانب فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے ایک حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس اور امدادی اہلکار علاقے میں حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر ساحل کے قریب نہ جائیں۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق یہ واقعہ "چانوکا بائی دی سی" نامی تقریب کے دوران پیش آیا، جو یہودی تہوار ہنوکا کی پہلی رات کے موقع پر منائی جا رہی تھی۔ تقریب میں تقریباً 2,000 افراد شریک تھے، جنہوں نے فائرنگ کے بعد بھاگ کر محفوظ مقامات پر پناہ لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی، جس دوران حملہ آور مسلسل میگزین بدلتے رہے اور فائرنگ کرتے رہے۔ جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بھی برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ ناکارہ بنا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں 12 افراد شامل ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ایک ویڈیو میں سیاہ شرٹ میں ملبوس مبینہ حملہ آور کو بندوق سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جسے سفید ٹی شرٹ پہنے ایک شخص نے قابو میں لے کر اسلحہ چھین لیا۔
یہ واقعہ سڈنی کے لنڈٹ کیفے میں ایک مسلح شخص کی جانب سے 18 افراد کو یرغمال بنانے کے واقعے کے تقریباً 11 سال بعد پیش آیا، جس کا اختتام تین ہلاکتوں پر ہوا تھا۔
واقعے کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی دعائیں متاثرہ یہودی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہ ہم بار بار آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ یہود مخالف لہر کے خلاف فوری اقدامات کرے، جو آسٹریلوی معاشرے کو شدید متاثر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں یہودی ہر سال 7 سے 15 دسمبر تک تہوار ’ہنوکا‘ مناتے ہیں۔ اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے اور اس دن یہودی روایتی آٹھ شاخوں والے شمع دان بھی روشن کرتے ہیں۔
یہ تہوار 165 قبلِ مسیح میں یہود باغی فوج کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس روز خصوصی عبادات کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی پکوان بھی بنائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہوں، عمارتوں اور گاڑیوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ بونڈی بیچ، جو سیاحوں اور مقامی افراد میں بے حد مقبول ہے، عام طور پر ہفتہ وار تعطیلات میں لوگوں سے بھرا رہتا ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

بہار کے بعد آسام کو بھی کانگریس کی دراندازی کی سیاست کا کرارا جواب دینا ہوگا: وزیر اعظم

کالیابور، 18 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ملک بھر میں دراندازی کی اجازت دینے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے دراندازوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرنے والی پارٹی کو کرارا جواب دیا ہے مسٹر مودی نے یہ باتیں کالیابور کے موچانڈا پاتھر میں قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

...مزید دیکھیں
متحدہ عرب امارات کے صدر کل ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئيں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر کل ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئيں گے

نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچیں گےشیخ زاید النہیان کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے متحدہ عرب امارات کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کا ہندوستان کا تیسرا سرکاری دورہ ہوگا اور گزشتہ ایک دہائی میں ان کا پانچواں دورہ ہوگا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، کئی اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے، کئی اہم معاملات زیرِ بحث آنے کا امکان

سری نگر،18جنوری(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کل یعنی 19 جنوری کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے سرکاری اور سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد حساس اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہےباوثوق ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی یہ ملاقات نہ صرف رسمی نوعیت کی ہے بلکہ اس میں مستقبل کے انتظامی اور سیکورٹی معاملات سے متعلق اہم فیصلوں کی بنیاد بھی پڑ سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی فضائیہ نے

ہندوستانی فضائیہ نے "گروڑ کمانڈوز" کے لیے میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی خصوصی دستہ یونٹ "گروڑ" کے جوانوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے موقع پر اتوار کو گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر (جی آر ٹی سی)، ایئر فورس اسٹیشن چنڈی نگر میں میرون بیریٹ سیرمونیئل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ کا معائنہ ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) کے معاون سربراہ نے کیا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گروڑ رجیمنٹل ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ نے تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کی وضاحت کی۔

...مزید دیکھیں
حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم سے ریاست کے نظم ونسق کی صورتحال خستہ: تیجسوی

پٹنہ، 18 جنوری (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے اتوار کو ریاست کی نتیش حکومت کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی سرپرستی وپشت پناہی میں ہونے والے جرائم کے سبب ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال پوری طرح تباہ ہو گئی ہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مسٹر یادو نے کہا کہ ووٹ خرید کر بننے والی یہ حکومت پورے بہار میں نابالغ بچیوں، طالبات، بیٹیوں اور خواتین پر ڈھائے جا رہے مظالم پر آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

دہلی میٹرو نے سنٹرل وسٹا منصوبے کے بجلی سب اسٹیشن کا کام مکمل کیا

نئی دہلی، 18 جنوری (یواین آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حال ہی میں مرکزی حکومت کے "سنٹرل وسٹا پروجیکٹ" کے حصے کے طور پر پارک اسٹریٹ میں واقع الیکٹرک ریسیونگ سب اسٹیشن (آر ایس ایس) کی منتقلی اور دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہےڈی ایم آر سی کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ اس سے مرکزی میٹرو کوریڈور کو بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی اور دارالحکومت میں بننے والی ڈھانچوں کو مدد ملے گی۔

...مزید دیکھیں
قومی اردو کونسل کے اسٹال پر 'ہندی صحافت پر اردو کے اثرات'پر مذاکرہ

قومی اردو کونسل کے اسٹال پر 'ہندی صحافت پر اردو کے اثرات'پر مذاکرہ

نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) آج عالمی کتاب میلے میں قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے زیرِ اہتمام 'ہندی صحافت پر اردو کے اثرات' کے عنوان سے ایک اہم مذاکرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسٹر پرتاپ سوم ونشی، پروفیسر رحمت اللہ اور مرزا عبدالباقی بیگ بطور پینلسٹ شریک ہوئے، جب کہ اس مذاکرے کی نظامت ڈاکٹر جاوید عالم نے کی ،پرتاپ سوم ونشی نے کہا کہ اگر کسی زبان کو دور تک پہنچانا ہے اور اسے عام لوگوں میں مقبول بنانا ہے تو غیر ضروری اور مشکل الفاظ کے استعمال کو کم کرنا ہوگا، تاکہ وہ زبان سب کے لیے فائدہ مند بن سکے۔

...مزید دیکھیں

دہلی میٹرو فیز 4 نیٹ ورک میں 14,630 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی

18 Jan 2026 | 11:49 PM

نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) دہلی حکومت نے دہلی میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (ایم آر ٹی ایس) کے فیز 4 کی بقیہ تین راہداریوں کے لیے فنڈنگ کا اپنا حصہ جاری کرکے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ چار سال کے اندر مکمل ہو جائیں گے۔ موثر میٹرو آپریشن بھی آلودگی پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ .

ودربھ نے سوراشٹر کو شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کا خطاب جیت لیا

18 Jan 2026 | 11:40 PM

بنگلورو، 18 جنوری (یو این آئی) اتھروا ٹائیڈے (128) کی سنچری اور یش راٹھور کی (54) کی نصف سنچری اننگز کے بعد یش ٹھاکر اور نچیکیت بھوٹے (3-3وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ودربھ نے اتوار کو سوراشٹرا کو فائنل میں 38 رنوں سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا۔.

متحدہ کسان مورچہ کا نئی زراعتی پالیسی کے خلاف کیتھل میں احتجاج کا اعلان

18 Jan 2026 | 9:03 PM

کیتھل، 18 جنوری (یو این آئی) ہریانہ کے کیتھل میں یونائیٹڈ کسان مورچہ نے حکومت کی نئی زراعتی پالیسی کے خلاف 26 جنوری کو بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کسان مورچہ نے کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنے، منریگا اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے اور دیگر مطالبات کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ .