Sunday, Dec 14 2025 | Time 00:59 Hrs(IST)
Others

تلگودیشم وقف ایکٹ میں مسلمانوں کے مفادات سے متصادم کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی

تلگودیشم وقف ایکٹ میں مسلمانوں کے مفادات سے متصادم کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی

حیدرآباد4نومبر(یواین آئی)تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ کے شیوناتھ نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے والی شخصیت ہیں۔وہ تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتے ہیں۔ شیو ناتھ، ایل کرشنا دیورایا، عوامی انجمنوں کے ذمہ داروں،علماء اور مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے وجئے واڑہ میں کل شب منعقدہ وقف تحفظ کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر شیو ناتھ نے مسلم طبقہ کو یقین دلایا کہ تلگو دیشم وقف ایکٹ میں ان کے مفادات سے متصادم کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو مسلم طبقہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے وقف املاک کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہیں۔ شیوناتھ نے کہا کہ تلگو دیشم کے موقف کی وجہ سے نائیڈو کے اقدامات کے بعد وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا۔ تلگودیشم نے اس کی حمایت کا اعلان اس وقت کیا تھا جب پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی ایکٹ پیش کیا گیاتھا۔ اے پی کے وزیر فاروق کی قیادت میں مسلم مذہبی رہنماؤں نے دہلی میں پارلیمنٹ کے متعدد اراکین سے ملاقات کی تھی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پر تلگودیشم کی جانب سے چندرا بابو کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس معاملہ کو جے پی سی سے رجوع کیا گیا۔ ہم دیگرجماعتوں کی طرح نامناسب پالیسیاں نہیں اپنا رہے ہیں۔ جے پی سی کی تشکیل کے ساتھ ہی قومی سطح پر وقف ترمیمی ایکٹ پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے پابند ہیں۔ ائمہ اور موذنین کو اعزازیہ دینے کے علاوہ اے پی حکومت نے 5000 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس مسئلہ پر اہم نتائج سامنے آئیں گے۔ چندرابابو نے حال ہی میں سب کو بتایا کہ کسی ایک مذہب کے معاملے میں دوسرے مذہب کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ تمام مسلمان بھائی آپس میں مل جل کر رہیں، یقیناً آپ کا بھلا ہو گا۔تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ ایل کرشنا دیورایالو نے وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ کے خلاف عوامی اجتماع کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تحفظات کو وزیر اعلیٰ اور مرکزی حکومت تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مسلمانوں کے حقوق کو برقرار رکھنے اور وقف املاک کے تحفظ کا عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بل پر کچھ اعتراضات ان کی توجہ میں لائے گئے ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ جے پی سی میں ان پانچ نکات پر بحث کی جائے۔ریاست آندھرا پردیش میں 60 تا 70 ہزار ایکڑ وقف اراضی ہے۔ ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ ان کی ترقی کیسے کی جائے۔ اس کے بعد ان کے ذریعہ غریبوں کی بھلائی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں صرف مسلمان ہی سب سے زیادہ پسماندہ ہیں۔ وقف املاک کے معاملہ میں ہم ایک ہی پالیسی کو پورے ملک اور ریاست میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وقف اراضی پر قبضے ہیں تو قانونی کارروائی کرکے ہی ان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ اگر ان اراضیات کی تفصیلات آن لائن رکھی جائیں تو یہ مکمل طور پر شفاف ہو جائے گا۔ اتحادی حکومت اے پی میں اس پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ٹی ڈی لیڈر اور اے پی قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین ایم اے۔ شریف نے مجوزہ ترامیم کی بھی سخت مخالفت کا اظہار کیا اورکہا کہ وہ چندرا بابو نائیڈو کی قیادت کے ذریعہ متنازعہ تبدیلیوں کو منسوخ کرنے کی وکالت کریں گے۔ وائی ایس آرکانگریس کے رکن راجیہ سبھا وی وجئے سائی ریڈی نے کہا کہ وائی ایس آر سی وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتی ہے، جس کا ان کا دعویٰ ہے کہ یہ بل مسلم روایات سے متصادم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وائی ایس جگن ہمیشہ مسلمانوں کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ و مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو پر اس بل کی مخالفت نہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ جب اسے کابینہ میں پیش کیا گیاتواس کی مخالفت نہیں کی گئی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت، کوئی بھی وزیر جو اس طرح کی قانون سازی سے متفق نہیں ہے، اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ریڈی نے کہا کہ وائی ایس آرکانگریس نے وقف ترمیم میں آٹھ نکات کی مخالفت کرتے ہوئے اختلاف رائے کا سرکاری نوٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وائی ایس آر کانگریس اس وقت تک مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گی جب تک کہ قابل اعتراض ترامیم کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔
جاری
یواین آئی۔ و خ

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

کیرالہ مقامی بلدیاتی انتخابات: کانگریس سب سے بڑی طاقت، بائیں بازو کو جھٹکا لیکن بی جے پی نے ترواننت پورم جیت کر سیاسی منظر نامہ بدل دیا

ترواننت پورم، 13 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی قیادت والا متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف)، بلدیات اور گرام پنچایتوں میں فیصلہ کن جیت حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور وائناڈ سے پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالہ کے بلدیاتی انتخابات میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کو ملنے والی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

عظیم فٹبالرلیونیل میسی اوروزیراعلی تلنگانہ کی ٹیم کا دوستانہ میچ، اُپل اسٹیڈیم میں پُرجوش شائقین،راہول گاندھی بھی شریک

حیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی) ارجنٹائن کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کی ٹیم اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

لیونل میسی نے کولکتہ میں اپنے مجسمے کی نقاب کشائی کی

کولکتہ، 13 دسمبر (یو این آئی) ارجنٹینا ٹیم کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ کے داخلی راستے وی آئی پی روڈ پر نصب اپنی 70 فٹ بلند لوہے کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

...مزید دیکھیں

تلک ورما کا تیسرے ٹی20 میں مضبوط سے واپسی کا عزم

13 Dec 2025 | 11:54 PM

دھرم شالہ، 13 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان تیسرے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں مضبوط واپسی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ نوجوان بلے باز تلک ورما نے میچ سے ایک روز قبل کہا کہ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور حالات سے بالکل متاثر نہیں ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلک ورما نے پچ، اوس کے اثر، ٹیم کی تیاریوں اور ٹیم میں اپنے کردار پر تفصیل سے بات کی۔.

میڈیکل کالج و اسپتال کیمپس میں پرائیویٹ ایمبولینس والے کی غنڈہ گردی، تین ملزمان گرفتار

13 Dec 2025 | 11:48 PM

راج نندگاؤں، 13 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میڈیکل کالج واسپتال کیمپس میں غنڈہ گردی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نجی ایمبولینس آپریٹرس نے اسپتال کے سکیورٹی گارڈ اور سپروائزر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کیا جب انہوں نے انہیں اپنی نجی ایمبولینس کھڑی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ لال باغ تھانہ کی پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے آج تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ .