Friday, Feb 13 2026 | Time 22:23 Hrs(IST)
Science Technology

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

خلائی شعبے کا نئی مراعات کا مطالبہ

خصوصی تحریر(یو این آئی) ہندوستانی خلائی ادارے (آئی ایس پی اے)کی جانب سے مرکزی بجٹ 27-2026 کے لیے پیش کیے گئے مطالبات میں ایک جامع نیا اسپیس ایکٹ، انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (ان-اسپیس) کے لیے قانونی حیثیت، اس صنعت کے لیے انفراسٹرکچر ، آٹومیٹک روٹ کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی حد میں اضافہ، پیداواریت سے متعلق ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) اور ٹیکس ہالیڈے جیسے کچھ اہم مطالبات کا ذکر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی اے نجی خلائی کمپنیوں کی ایک صنعتی انجمن ہے۔ آئی ایس پی اے کا کہنا ہے کہ چونکہ ہندوستان خلائی پالیسی 2023 کے تحت نجی شعبے کی شرکت کے ساتھ ایک عالمی خلائی طاقت بننے کے لیے تیار ہے، اس لیے اگلا اہم قدم مالیاتی، انضباطی اور ساختی تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے اورخلا کے شعبےکے شعبے میں ہندوستان کو دنیا کی تین سرکردہ طاقتوں میں شامل کیا جا سکے۔
آئی ایس پی اے نے حکومت کے غور و خوض کے لیے نجی خلائی شعبے کی اہم سفارشات کا خاکہ بھی پیش کیا ہے، جن کا مقصد گھریلو پیداوار کو فروغ دینا، قومی سلامتی کو بہتر بنانا، اعلیٰ قدر والی ملازمتیں پیدا کرنا اور عالمی سطح پر مسابقت کو بڑھانا ہے، جبکہ اسٹریٹجک سیٹلائٹ اور جیو اسپیشل ڈیٹا تک کنٹرول شدہ اور محفوظ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
ہندوستان کا خلائی شعبہ ایک فیصلہ کن ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پھر بھی سرمایہ کاری کے لیے سازگار نوعیت اور 5 سے 7 سال کے طویل دورانیے کی وجہ سے اسے مالی وسائل تک رسائی میں ساختی طور پر نقصان کا سامنا ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر دیگر ممالک خلائی اثاثوں کی اسٹریٹجک یاانتہائی اہم بنیادی ڈھانچے کے طور پر درجہ بندی کرتے ہیں،ہندوستان کے خلائی ماحولیاتی نظام میں فی الحال رسمی طور پر انفراسٹرکچر کی کمی ہے، جس کی وجہ سے طویل مدتی اور کفایتی سرمائے تک رسائی محدود ہے۔ خلائی انفراسٹرکچر کو ایک الگ انفراسٹرکچر سب سیکٹر کے طور پر تسلیم کرنا بڑے پیمانے پر کام شروع کرنے، نجی سرمایہ کاری اور عالمی مسابقت کے لیے ناگزیر ہے۔
خلائی انفراسٹرکچر ٹیلی مواصلات، دفاع، جہاز رانی، فنانس، موسم کی پیشن گوئی، قدرتی آفات کے بندوبست اور گورننس کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اس کی رسمی شناخت سے انفراسٹرکچر گریڈ کی مالی معاونت ممکن ہو گی، سرمائے کی لاگت میں 2 سے 3 فیصد تک کمی آئے گی اور ملک کے لچیلے پن کو مضبوط کرے گی۔
آئی ایس پی اے چاہتا ہے کہ حکومت وزارت خزانہ اور آر بی آئی کی طرف سے مشتہر انفراسٹرکچر سب سیکٹرز کی ہارمونائزڈ ماسٹر لسٹ میں ’’اسپیس اینڈ سیٹلائٹ انفراسٹرکچر‘‘ کو شامل کرے اور ایک الگ انفراسٹرکچر سب سیکٹر بھی مشتہر کرے جس میں لانچ وہیکلز اور اسپیس پورٹس، سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ اور انٹیگریشن کی سہولیات(ایل ای او/ ایم ای او/ جی ای او) ، گراؤنڈ اسٹیشنز، ٹی ٹی سی نیٹ ورکس، مشن کنٹرول سینٹرز، ارتھ آبزرویشن اور کمیونیکیشن کونسٹی لیشنز شامل ہوں۔
آئی ایس پی اے کے مطابق، حکومت کو یہ لازمی قرار دینا چاہیے کہ خلائی خدمات، ہارڈ ویئر اور مشنز کے لیے اس کی تمام خریداری کا کم از کم 50 فیصد ہندوستانی نجی اداروں(این جی ای) سے حاصل کیا جائے۔ اس میں سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ اور پے لوڈز، ارتھ آبزرویشن ڈیٹا اور اینالیٹکس، سیٹ کام (ایس اے ٹی سی او ایم) سروسز اور گراؤنڈ انفراسٹرکچر، لانچ سب سسٹم اور ڈیپ ٹیک اجزاء اور اسپیس سچویشنل اویئرنس (ایس ایس اے) نیٹ ورکس کو شامل کرنے کی گنجائش ہونی چاہیے۔ حکومت کو اپنی مختلف وزارتوں کو بطور اینکر کسٹمر بھی پیش کرنا چاہیے۔ گورننس اور تجارتی ایپلی کیشنز میں سیٹلائٹ سے حاصل کردہ ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر، معیار بندی اور سیکورٹی انتہائی اہم ہیں۔ خریداری اور رسائی کا ایک منظم فریم ورک قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملکی صنعت کے لیے مددگار ہوگا۔
مالی مراعات کے حوالے سے، آئی ایس پی اے نے سیٹلائٹ، لانچ وہیکلز، اسپیس گریڈ اجزاء اور اہم سب سسٹمز کے لیے پی ایل آئی (پی ایل آئی) اسکیم کا مطالبہ کیا ہےیعنی خلائی مینوفیکچرنگ، لانچ سروسز اور خلائی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے پانچ سالہ ٹیکس ہالیڈے فراہم کرنے؛ خلائی شعبے کی کوالیفائنگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ(آر اینڈ ڈی) کے لیے 20 سے 30 فیصد آر اینڈ ڈی ٹیکس کریڈٹ فراہم کرنے؛ سیٹلائٹ، راکٹ اور لانچ سے متعلق ہارڈ ویئر کے لیے تیزی سے ڈیپریسی ایشن اور لانچ پیڈز، گراؤنڈ اسٹیشنز اور سیٹلائٹ پروڈکشن پلانٹس کے لیے کیپیٹل انویسٹمنٹ ٹیکس کریڈٹ کی استدعا کی ہے۔ صنعتی لابی باڈی یہ بھی چاہتی ہے کہ حکومت شرح سود میں رعایت، آر اینڈ ڈی کو فروغ دینے کے لیے مراعات، اور اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کو معقول بنا کر مکمل ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کو ممکن بنائے۔(یو این آئی)
ہندوستان کے خلائی شعبے کو اسٹریٹجک نگرانی برقرار رکھتے ہوئے عالمی ویلیو چینز کے ساتھ مربوط ہونا چاہیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی ایس پی اے چاہتا ہے کہ ان اسپیس ہی وہ ایجنسی ہو جو اس کی بہت سی تجاویز کی نگرانی کرے یا ان کی منظوری دینے والی ایجنسی کے طور پر کام کرے۔ آئی ایس پی اے نے کہا کہ ہندوستان اپنے خلائی سفر کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ خلا کو اہم انفراسٹرکچر تسلیم کر کے، نجی شعبے کی شرکت کو لازمی قرار دے کر، ٹیکسوں کو معقول بنا کر، آر اینڈ ڈی کی حوصلہ افزائی کر کے اور ریگولیٹری یقین کو مضبوط بنا کر، مرکزی بجٹ 27-2026 حکومت کے کردار کو فراہم کنندہ سے ہٹا کر ایک شراکت دار اور اہم خریدار کے طور پر فیصلہ کن طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔(یو این آئی)
یو این آئی۔ م ک

خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب آزادی کے خواب جیسا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

13 Feb 2026 | 10:08 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے ’وکست بھارت 2047‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کو اپنی حکومت کا ایک ایسا مشن قرار دیا ہے جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کے لیے ہے۔ جمعہ کو ایک کاروباری کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے حکومت کی سوچ اور وژن بالکل واضح ہے اور اس پر کام کی رفتار مسلسل تیز رہے گی۔.

امریکہ کی شاندار بیٹنگ:نیدر لینڈز کو 196 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

13 Feb 2026 | 9:18 PM

چنئی،13 فروری( یو این آئی )چنئی کے تاریخی چیپک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن امریکی بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز کا مجموعی اسکور کھڑا کیا۔سائی تیجا مکاملا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مڈل آرڈر میں شبھم نے بہترین کھیل پیش کیا اور 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈے سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یواین آئی ۔م ا ع.

ہریانہ کے وزیر ڈاکٹر اروند شرما کی امت شاہ سے ملاقات

13 Feb 2026 | 9:37 PM

چنڈی گڑھ، 13 فروری (یو این آئی) ہریانہ کے ثقافتی ورثہ، امداد باہمی اور سیاحت کے وزیرمملکت اروند شرما نے جمعہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہریانہ میں امداد باہمی کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .