Sunday, May 10 2026 | Time 16:29 Hrs(IST)
Others

آپریشن سندور: اجیت ڈوبھال نے بین الاقوامی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا

آپریشن سندور: اجیت ڈوبھال نے بین الاقوامی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا

چنئی، 11 جولائی (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج بین الاقوامی میڈیا، خاص طور پر دی نیویارک ٹائمز کے آپریشن سندورکے بارے میں کیے گئے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا کہ وہ کم از کم ایک ہی تصویر ایسی پیش کردیں کہ جس سے یہ بات ثابت ہوسکے کہ پاکستان کے ساتھ تنازع میں ہندوستان کو نقصان ہوا ہے مسٹر ڈوبھال نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی- مدراس میں منعقدہ 62 ویں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں مغربی میڈیا کے بیانیے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ’’غیر ملکی میڈیا نے لکھا ہے کہ پاکستان نے یہ کیا،وہ کیا۔ آپ مجھے ہندوستان کو ہوئے نقصان کی ایک بھی ایسی تصویر یا فوٹو دکھادیں، جس میں ایک شیشہ بھی ٹوٹا ہو۔‘‘
انھوں نے کہا، ’’کیا وہ 10 مئی سے پہلے اور بعد میں پاکستان کے 13 ایئر بیسز کی تصاویر لے جائیں گے، چاہے وہ سرگودھا ہو، رحیم یار خان ہو یا راولپنڈی کا چکلالہ ۔ ان دنوں یہ تصویریں پوری دنیا کی سیٹلائٹس سے لی جاتی ہیں۔ کیا کسی تصویر میں ہندوستان کی طرف کوئی نقصان نظر آیا ہے؟ ہم نے ان کے 13 ایئر بیسوں پر حملہ کیا، جن میں بھولاری کا ایئر بیس بھی شامل ہے،جہاں اُن کا’اواکس‘کنٹرول سنٹر ہے۔‘‘ انھوں نے کہا ’’ہم نے ان کے 13 اہم ایئربیسزکے علاوہ کسی اور پر حملہ نہیں کیا۔یہ بالکل درست اور اچوک تھا۔‘‘
آپریشن سندور کو انتہائی درست اور مختصر دورانیے کی کارروائی قرار دیتے ہوئے مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ یہ گزشتہ 40 سالوں میں بے مثال آپریشن ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پورا آپریشن صبح 1:05 پر شروع ہوا اور صرف 23 منٹ میں 1:28 پر ختم ہوا۔ ہم یہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘‘
انھوں نے کہا،’’ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کی شناخت کی، جو ملک کے اندر تھے اور ان پر بڑی درستگی کے ساتھ حملہ کیا گیا اور دیگر مقامات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘‘۔
آپریشن سندور کی اثراندازی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے پاس اس بارے میں مکمل معلومات تھیں کہ کون کہاں ہے اور حملہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرہی کیا گیا، یہ بہت منصوبہ بند آپریشن تھا اور اس کی اصل کہانی سیٹلائٹ سے لی گئی تصویریں بیان کرتی ہیں‘‘۔
مسٹر ڈوبھال کے مطابق، آپریشن سندور اندرون ملک تیار کردہ فوجی ہارڈویئر اور ہتھیاروں کی تعیناتی میں ایک اہم آپریشن ثابت ہوا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک اپنے مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر مقامی بنائے گا کیونکہ یہ قومی سلامتی اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا اور غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار ترک کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے کہا، ’’چین نے 300 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے 5G تیار کرنے میں 12 سال لگادئیے۔ اگرچہ ہمارے پاس وقت یا پیسہ نہیں ہے، لیکن ہم نے صرف ڈھائی سال میں ایک مقامی متبادل تیار کرلیا ہے اور اس کے لیے ہم اپنے نجی شعبے کے بے حد شکرگزار ہیں۔‘‘
انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے بہت دکھ جھیلے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے دکھ جھیلے ہیں، آپ کا تعلق ایک تہذیب، ایک ایسے ملک سے ہے، جس نے ہزاروں سالوں میں کئی بار خونریزی اور تذلیل برداشت کی ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے تہذیب اور قوم کے نظریے کو بچانے کے لیے ذلت و تکالیف برداشت کی ہیں۔
یو این آئی- ک ح۔ایف اے

خاص خبریں
تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

تمل ناڈو :وجے نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، نو دیگر وزراء بھی کابینہ میں شامل

چنئی،10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے، نو تشکیل شدہ پارٹی 'تملگا ویٹری کژگم' (ٹی وی کے) کے بانی اور اداکار سے سیاست داں بننے والے سی جوزف وجے نے اتوار کو ریاست کے 13 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا انہوں نے ریاست میں کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض جماعتوں، ڈی ایم کے(ڈی ایم کے) اور اے آئی اے ڈی ایم کے کو شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

مودی نے وجے کو تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹی وی کے کے بانی اور اداکار-سیاستدان سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی انہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے لکھا، "تھرو سی جوزف وجے کو تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

تمل ناڈو میں ٹی وی کے حکومت بننے پر کھرگے نے دی مبارکباد، کہا سماجی انصاف، خودداری کے نظریہ کی جیت

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے تمل ناڈو میں تھلاپتی وجے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر انہیں، تملگا ویتری کژگم (ٹی وی کے) اور پورے ترقی پسند اتحاد کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں مسٹر کھرگے نے اتوار کو اپنے پیغام میں کہا کہ اس حکومت کی تشکیل خودداری، سماجی انصاف، تفویض اختیارات اور معقول نظریے کی پائیدار طاقت کو پھر سے قائم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہی اقدار ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے تمل ناڈو کے سیاسی اور سماجی شعور کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

ابھیشیک بنرجی کا بی جے پی پر سنگین الزام، کھیجوری میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کے روز مغربی بنگال کے کھیجوری علاقے میں آتشزنی کے واقعے کو لے کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں نے 60 سے زائد دکانوں کو آگ لگا دی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔

...مزید دیکھیں
آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

آسام میں بی جے پی لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

گوہاٹی، 10 مئی (یو این آئی) آسام اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر ہیمنت بسوا سرما نے اتوار کی دوپہر گورنر لکشمن پرساد آچاریہ کے سامنے ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا مسٹر سرما نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔

...مزید دیکھیں
آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

آئی آر جی سی نے اپنے جہازوں پر حملے کے خلاف امریکہ کو دی وارننگ

تہران، 10 مئی (یو این آئی) ایران کی اعلیٰ سکیورٹی فورس، اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی بحریہ ونگ نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا نتیجہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں ایک میں اور "دشمن" کے جہازوں پر بڑے پیمانے پر حملے کی صورت میں نکلے گا یہ تبصرے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کئے گئے، جو جمعرات اور جمعہ کو آبنائے ہرمز میں اور اس کے ارد گرد ایران اور امریکہ کے درمیان بھڑکی چھٹپٹ جھڑپوں کے بعد آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

یوکرین تنازع خاتمے کی طرف گامزن: پوتن

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یوکرین کے ساتھ روس کا تنازع ختم ہونے والا ہے انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی جیت کی مناسبت سے ماسکو میں منعقدہ ایک محدود فوجی پریڈ کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی بی بی سی نے اتوار کو یہ اطلاع دی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے روس کی سالانہ پریڈ میں ٹینکوں اور میزائلوں کی روایتی نمائش نہیں ہوئی کیونکہ حکام کو اندیشہ تھا کہ یوکرین ڈرون کے ذریعے ریڈ اسکوائر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

فولادی عزم اور پیڈل کی رفتار: مسلح افواج کے جوانوں کا شہریوں کے ساتھ فٹنس مارچ"

10 May 2026 | 4:20 PM

نئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی )آج صبح 'فٹ انڈیا سنڈیز آن سائیکل' کے 73ویں ایڈیشن کے موقع پر دارالحکومت دہلی کی سڑکیں حب الوطنی اور جوش و خروش کے رنگوں میں رنگ گئیں۔ اس بار کی تھیم "مسلح افواج" پر مبنی تھی، جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں نے عام شہریوں کے ساتھ مل کر سائیکل چلائی۔.

سائبر ٹھگی کرنے والا گینگ بے نقاب، پاکستان سے روابط

10 May 2026 | 4:10 PM

گوالیار، 10 مئی (یواین آئی) گوالیار کے یونیورسٹی تھانہ علاقے میں واقع کیلاش وہار کے ایک ہوٹل میں چلائے جا رہے بین الریاستی سائبر ٹھگی گینگ کا پولیس نے پردہ فاش کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں گینگ کے پاکستان سے روابط ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔.