Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:51 Hrs(IST)
National

کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

کسان ہمارے ان داتا، حکومت ان سے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: ٹھاکر

نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) کسانوں کو 'انا داتا' اور 'بھائی' کہتے ہوئے مرکزی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وہ ان کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے جو فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج کہاکہ 'مرکز احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ کسان ہمارے 'ان داتا' اور 'بھائی' ہیں۔ راجدھانی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی ان سے بات کرنے کے لیے تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دوران ایم ایس پی دوگنا ہو گیا ہے اور خریداری بھی دوگنی سے زیادہ ہے۔
گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت میں اضافہ کرنے کے مرکز کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں گنے کی سب سے زیادہ قیمت دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ نے بدھ کو گنے کی منصفانہ اور منافع بخش شرح میں آٹھ فیصد کا اضافہ کیا اور گنے کی مارکیٹنگ سال 2024-25 کے لیے اسے 340 روپے فی کوئنٹل مقرر کیا۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ گنے کی یہ شرح A2+ فارمولے کے مطابق لاگت سے 107 فیصد زیادہ ہے۔ A2 فارمولے میں خوراک کے بیج، کیمیکل، مزدوری، تمام اخراجات شامل ہیں جبکہ A2+ فیملی لیبر فارمولے میں کاشت کی اصل لاگت اور خاندانی مزدوری کے اخراجات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ایم ایس پی پر فصلوں کی خریداری کے لیے دس سالوں میں 18.39 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ جس میں دھان اور گندم کے علاوہ تیل کے بیج اور دالوں کی خریداری بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے یو پی اے حکومت کے دس سالوں میں ایم ایس پی پر 5.5 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہندوستان میں حکومت نے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا، تاکہ کسانوں پر بوجھ نہ بڑھے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔