Thursday, Jul 10 2025 | Time 14:14 Hrs(IST)
National

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے وفد کی مرکزی وزیر آیوش سے ملاقات

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے وفد کی مرکزی وزیر آیوش سے ملاقات

نئی دہلی، 14 ستمبر (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ایک وفد نے ڈاکٹر سیّد احمد خاں کی قیادت میں مرکزی وزیر آیوش پرتاپ رائو جادھو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں مہاراشٹر سے ڈاکٹر انس انصاری اور دہلی سے ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، حکیم آفتاب عالم، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ اور محمد عمران قنوجی شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو گزشتہ ماہ تحریر کیے گئے مکتوب کی کاپی پیش کی، جس میں حکیم اجمل خاں کا مختصر تعارف اور آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، قرول باغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکیم اجمل خاں کی شخصیت اور کارناموں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان کی یاد میں مذکورہ طبیہ کالج کو نیشنل یونانی یونیورسٹی کے طور پر اَپ گریڈ کیا جائے۔
اس موقع پر ان کی پارٹی کے ذریعہ مہاراشٹر میں پہلا گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کھولنے پر شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی یونانی دوستی پر ستائش کی گئی۔ وفد کی باتوں کو انہوں نے سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے طور پر پوری کوشش کریں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سپریم کورٹ 14 جولائی کو نمیشا کی پھانسی پر روک لگانے کی درخواست پر سماعت کرے گی

10 Jul 2025 | 1:37 PM

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قتل کے ایک کیس میں کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں 16 جولائی کو ہونے والے پھانسی کی سزا پر روک اور اس کی رہائی کے لئے مرکزی حکومت کو سفارتی کوششیں کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ سے متعلق ایک در خواست پر 14 جولائی کو سماعت کرے گی۔

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا یا

10 Jul 2025 | 2:03 PM

مانچسٹر، 10 جولائی (یو این آئی) رادھا یادو اور شری چارنی(دو-دووکٹ ) کی شاندار گیند بازی کے بعد اسمتری مندھانا (32) اور شیفالی ورما (31) کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی-20 مقابلے میں انگلینڈ کو 18 گیند رہتے ہوئے چھ وکٹوں سے شکست دی۔

سکما میں مسلسل بارش ، معمولات زندگی درہم برہم

10 Jul 2025 | 1:50 PM

سکما، 10 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے ڈورنپال علاقے کے پولم پلی-پالمڈاگو گاؤں تک دو مقامات پر چھ کلومیٹر سڑک اور پلیاں بنانے کی ضرورت ہے، لیکن سڑک اور پلیاں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی گاؤں والوں کوکو فٹ پاتھ اور ندی اور نالوں کو پارکرکے ہیڈکوارٹر تک جانا پڑتا ہے۔