Saturday, Jul 11 2026 | Time 16:14 Hrs(IST)
National

رام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘

رام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ  کو بچانے میں مصروف  بی جے پی حکومت‘

نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) کانگریس ایم پی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے رام مندر چڑھاوا اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور رام مندر ٹرسٹ پر حملہ بولا اور کہا کہ حکومت قصورواروں کو بچانے میں لگی ہوئی ہےمسٹر تیواری نے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے سابق جنرل سکریٹری چمپت رائے کے خط پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے ذہن میں جو اندیشہ تھا، وہ سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر رائے نے تحریری طور پر کہا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ آنے کے بعد ہی بولیں گے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا چمپت رائے کو پہلے سے ہی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی معلومات ہے اور کیا انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد وہ بولنے کی پوزیشن میں ہوں گے یا جیل کے اندر ہوں گے۔

خاص خبریں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ مستقبل کا عزم: مودی

نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے درمیان نئے باب کا آغاز اور مشترکہ مستقبل کا عزم ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان- نیوزیلینڈ نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلا، 35000 کروڑ روپے کے دوطرفہ تجارتی کا ہدف

نئی دہلی 11 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اور نیوزیلینڈ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کے درجے تک لے جانے اور 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 35000 کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور نیوزی لینڈ مل کر بن سکتے ہیں عالمی طاقت: مودی

آکلینڈ، 11 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے پاس کافی کچھ ایسا ہے جو دونوں کو ایک دوسرے کی تکمیل کرتا ہے اور دونوں ممالک مل کر ایک عالمی طاقت بن سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورہ ہند سے جہاں دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی توانائی آئی، وہیں ان کے موجودہ دورے سے دونوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

ہندستان اور آسٹریلیا نے روایتی علم کے تحفظ کو درست کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر کیے دستخط

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور آئی پی آسٹریلیا نے میلبورن میں منعقدہ تیسرے ہندستان آسٹریلیا سالانہ سربراہ اجلاس کے دوران سی ایس آئی آر کی روایتی علم کی ڈیجیٹل لائبریری (سی ایس آئی آر-ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البنیز ایم پی کی موجودگی میں جمعرات کو ہوا۔

...مزید دیکھیں
مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

مودی اور البانیز نے ہند-آسٹریلیا کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البانیز نے جمعہ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کھیل تعاون روڈ میپ جاری کیا اس موقع پر وکٹوریہ کی پریمیئر جینسٹیلا ایلن بھی موجود تھیں  تینوں رہنماؤں نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان-آسٹریلیا کھیل تعلقات کے جشن کے موقع پر ایک تقریب میں حصہ لیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون میں طلبا کی آواز کریں گے بلند

راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون میں طلبا کی آواز کریں گے بلند

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں لیکن ریاست میں لگاتار سامنے آ رہے پیپر لیک کے معاملے ریاست میں انتخاب سے بھی بڑا مسئلہ ہیں اور اسی کے پیش نظر لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون پہنچ کر طلبا کی آواز بلند کریں گے کانگریس نے جمعہ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر لکھا کہ ملک میں نیٹ سوالنامہ لیک اور سی بی ایس ای امتحان میں گڑبڑیاں نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے سنگین مسائل ہیں۔

...مزید دیکھیں

پران بالی ووڈ تین آخری

11 Jul 2026 | 3:32 PM

پران نے 1945میں شکلا اہلووالیا سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے اروند اور سنیل اور ایک بیٹی پنکی ہے۔1998ء میں پران کو 78سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا بند کردیا۔ لیکن امیتابھ بچن کے اصرار پر 1996میں انہوں نے ’’تیرے میرے سپنے‘‘ اور 1997ء میں ’’مرتیوداتا‘‘ میں کام کیا۔ ان فلموں میں پران نے امیتابھ بچن کو سہارا دینے کے لیے کام کیا تھا، کیوں کہ اس دور میں امیتابھ بچن اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے تھے۔ اداکار پران نے ہندی سنیما کو اپنی زندگی کے پورے چھ عشرے دیے تھے، اس فلم نگری میں ان کا بڑا احترام کیا جاتا تھا۔ بعد میں لوگوں نے پران کو ’’پران صاحب‘‘ کہنا .

اتر پردیش میں امن و امان اور ترقی کا نیا ماحول بنا ہے: یوگی

11 Jul 2026 | 4:06 PM

کشی نگر، 11 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی (سپا) حکومت کے وقت ریاست میں ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا جبکہ موجودہ حکومت کے دورِ اقتدار میں ریاست میں امن و امان اور ترقی کا نیا ماحول بنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کشی نگر کے رام کولا اور ہاٹا اسمبلی حلقوں میں 525 کروڑ روپے کی لاگت والے 464 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اپوزیشن، بالخصوص سماجوادی پارٹی (ایس پی) پر شدید حملہ کیا۔ ٹیکواٹار میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی حکومتوں کے پاس نہ تو پالیسی تھی اور نہ ہی نیت۔ ان کی سوچ ہی .