Saturday, May 16 2026 | Time 17:28 Hrs(IST)
National

ویتنام کے صدر تو لام کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال

ویتنام کے صدر تو لام کا راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال

نئی دہلی، 6 مئی(یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یہاں راشٹرپتی بھون کے صحن میں ویتنام کے صدر تو لام کا پُرجوش روایتی استقبال کیا صدر تو لام منگل کو ہندستان کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے تھے  محترمہ مرمو اور مسٹر مودی نے ان کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد ویتنامی صدر کو 'گارڈ آف آنر' پیش کیا گیا بعد ازاں، صدر تو لام نے مختلف مرکزی وزراء سے ملاقات کی۔ صدر مرمو اور وزیراعظم مودی نے بھی ویتنامی صدر کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔ اپنے شیڈول کے مطابق، ویتنام کے صدر راج گھاٹ پر پھولوں کی چادر چڑھانے بھی جائیں گے۔
اس کے بعد، وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ شام کے وقت ان کی ملاقات دوبارہ صدر مرمو سے ہوگی۔ واضح رہے کہ صدر تو لام نے گزشتہ شام یہاں پہنچنے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات کے حوالے سے ترجمانِ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیرِ اجیت ڈوبھال نے ویتنام کے صدر تو لام سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی اور جامع شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی، ایم جے

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

نوئیڈا مزدور تحریک کے سلسلے میں گرفتار ستیم ورما کے خلاف این ایس اے ہٹانے کا مطالبہ

16 May 2026 | 5:15 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) شہری حقوق کی تنظیم 'جن ہستکشیپ' نے نوئیڈا میں مزدور تحریک سے وابستہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار صحافی و مصنف ستیم ورما اور تحریک کار آکرتی چودھری کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگائے جانے کو بے بنیاد اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .