Saturday, Dec 13 2025 | Time 18:33 Hrs(IST)
National

بہار پویلین میں کترنی، سُورن منصوری-سونم چاول لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز

بہار پویلین میں کترنی، سُورن منصوری-سونم چاول لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں جاری انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں بہار کا کترنی، سُورن منصوری اور سونم چاول لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
بہار پویلین میں گجانن سدھی ونایک فوڈ اس سال تجارتی میلے میں لوگوں کی خاص توجہ حاصل کررہا ہے۔ کترنی، سُورن منصوری اور سونم چاول کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور وہ بڑی تعداد میں آرڈر بھی بک کرا رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کمپنی بہار میں مکمل طور پر نامیاتی (آرگینک) کھیتی کے ذریعے چاول پیدا کرتی ہے۔ بغیر کسی کیمیکل کے تیار کیے گئے یہ چاول سو فیصد خالص، قدرتی اور صحت کے لیے محفوظ ہیں۔ کمپنی کے پاس چاول کی کل سات اقسام ہیں، جن کی قیمت 40 روپے فی کلو سے 70 روپے فی کلو تک ہے۔ ان میں سب سے مقبول منصوری چاول (40 روپے فی کلو)، سونم اسٹیم چاول (70 روپے فی کلو) اور کترنی وائٹ سیلا چاول (50 روپے فی کلو) ہے۔
اسٹال پر آنے والے زائرین نہ صرف چاول کے معیار اور خوشبو سے متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اس کی کیمیکل فری، صاف اور حفظانِ صحت کے مطابق تیاری کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ صحت کے حوالے سے باشعور لوگوں کے درمیان یہ چاول تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ بہار پویلین میں ریاستی حکومت کی طرف سے انعام یافتہ ناجدہ خاتون کا سِکّی آرٹ، منظور عالم کی لیدر کی مصنوعات اور راکیش کمار کے ہینڈلوم کڑھائی سوٹ بھی لوگوں کو بہت بھا رہے ہیں۔
چمپارن سے آئے منظور عالم نے بتایا کہ لیدر کے پرس، لیڈیز پرس، بیگ، آفس بیگ، ٹرالی بیگ، بیلٹ اور دیگر مصنوعات کے خاص ڈیزائن لوگوں کو بہت پسند آ رہے ہیں۔ یہاں 500 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک کی مختلف لیدر مصنوعات دستیاب ہیں۔
وہیں ارریہ کے راکیش کمار کے ہینڈلوم کڑھائی سوٹ کے اسٹال پر بہترین ڈیزائن والے کاٹن کڑھائی سوٹ کے ساتھ بھاگلپوری سلک دوپٹہ بھی لڑکیوں اور خواتین کو خوب پسند آ رہا ہے اور وہ خریداری کر رہی ہیں۔
یو این آئی - م ک۔ایف اے

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پارٹی کے درج فہرست ذات (ایس سی) شعبہ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے   قرارداد پیش کی

ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے قرارداد پیش کی

واشنگٹن، 13 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوانِ زیریں، ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد کیے گئے 50 فیصد تک کے ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

اراضی فروخت فراڈ معاملے میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل:سی بی کے

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے ایک بڑے اراضی فروخت فراڈ معاملے میں چار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔

...مزید دیکھیں

نئے یونیسکو سربراہ سے مغرب نواز سیاست کاری کے خاتمے کی امید: وینزویلا کے سفیر

13 Dec 2025 | 6:13 PM

کراکس، 13 دسمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں وینزویلا کے مستقل نمائندے، روڈلفو ہمبرٹو پیریز ہرنینڈز نے کہا کہ مصر کے سابق وزیر سیاحت خالد العنانی کی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تقرری سے مغرب نواز سیاست کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ .

لیئنڈر پیس-مہیش بھوپتی ٹی پی ایل سیزن 7 میں 'کورٹ پر' ایک ساتھ نظر آئے

13 Dec 2025 | 6:18 PM

احمد آباد، 13 دسمبر (یواین آئی) کلیر پریمیم واٹر کے زیر اہتمام ٹینس پریمیئر لیگ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹینس کے عظیم کھلاڑی لیئنڈر پیس جی ایس دہلی ایسس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اور ایس جی پائپرز بنگلور کے چیف ایگزیکٹو مہیش بھوپتی اپنی ٹیم کے ساتھ لیگ کے چارکول گرے کورٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔.