Thursday, Jul 10 2025 | Time 12:58 Hrs(IST)
International

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں

واشنگٹن، 21 جون (یواین آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری کی ہیں جس میں آٹھ اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک فرد کو ایران کی دفاعی صنعت کو حساس سازوسامان فراہم کرنے میں مبینہ کردار کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکہ ایران کی جانب سے دوہری استعمال کی حساس ٹیکنالوجی، پرزے اور مشینری کی خریداری کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو حکومت کے بیلسٹک میزائل، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی) اور ہتھیاروں کے پروگراموں کو سپورٹ کرتی ہے۔
بیسنٹ نے کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں مزید کہا کہ محکمہ خزانہ ایران کی ان مہلک ہتھیاروں کی تیاری اور تعیناتی کی صلاحیت کو کم کرتا رہے گا جو علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
ان اداروں میں ہانگ کانگ کی دو شپنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ ایک اور بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ خزانہ نے بھی آج یمن میں ایران سے منسلک حوثیوں سے متعلق مبینہ طور پر تیل کی غیر قانونی تجارت اور ترسیل کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں حوثیوں کی مدد کے لیے تیل اور دیگر غیر قانونی سامان درآمد کرنے والے چار افراد، 12 اداروں اور دو جہازوں پر لگائی گئی ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں