NationalPosted at: May 23 2025 7:49PM ٹرمپ نے ہندوستان میں آئی فون مینوفیکچرنگ کے خلاف انتباہ کیا: ایپل کو 25فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فون ہندوستان یا کسی اور ملک میں تیار ہوتے ہیں تو کمپنی کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "میں نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکہ میں بنائے جائیں، نہ کہ ہندوستان یا کسی اور ملک میں۔مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہاکہ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر ایپل ایسا نہیں کرتا ہے تو اسے امریکہ کو 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
پچھلے دس دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب مسٹر ٹرمپ نے مسٹر کک کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے خلاف خبردار کیا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے 15 مئی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تجارتی کانفرنس میں کہا تھا کہ "ہندوستان اپنا خیال رکھ سکتا ہے۔ میں نے ٹم کک سے کہا، میرے دوست، میں آپ کے ساتھ اچھا ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ آپ مینوفیکچرنگ انڈیا منتقل کر رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ ایسا کریں۔"
واضح رہے کہ ایپل اس وقت ہندوستان میں آئی فونز کی تیاری میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ کمپنی چین پر انحصار کم کرنے کے لیے اگلے چند سالوں میں اپنی کل آئی فون مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کا حصہ 25 فیصد تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یواین آئی۔ظ ا