InternationalPosted at: Apr 8 2026 2:03PM جنگ بندی عالمی امن کے لیے ایک بڑا دن: ٹرمپ
واشنگٹن، 8 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کو عالمی امن کے لیے ایک بڑا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کو ہموار بنانے میں مدد کرے گا انہوں نے کہا کہ ایران ایسا اس لیے چاہتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکا ہے، اور اسی طرح باقی فریقین بھی تھک چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بہتر بنانے میں تعاون کرے گا اور اس سلسلے میں کئی مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر معاشی فوائد حاصل ہوں گے اور ایران اپنی تعمیرِ نو کا عمل شروع کر سکتا ہے۔