Wednesday, Feb 11 2026 | Time 03:16 Hrs(IST)
International

’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

’میں ایسا نہیں کروں گا‘: ٹرمپ نے میکروں کی ہنگامی جی-7 میٹنگ کی اپیل مسترد کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کی جانب سے ہنگامی جی-7 اجلاس بلانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ ردِعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب گرین لینڈ کے حصول کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ پر تبادلۂ خیال کے لیے جی-7 رہنماؤں کے مجوزہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس اجلاس کی تجویز میکروں نے دی تھی، تاہم بعد میں فرانسیسی صدر نے وضاحت کی کہ اس ہفتے ایسا کوئی اجلاس طے نہیں ہے۔
اپنی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کے دوران میکروں کے سیاسی مستقبل پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ “نہیں، میں ایسا نہیں کروں گا… کیونکہ ایمانوئیل زیادہ عرصے تک وہاں نہیں رہیں گے اور اس میں کوئی دوام نہیں ہے۔”
یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر میکرون کے ایک نجی پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں فرانسیسی صدر نے انہیں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے بعد جی-7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
اس پیغام میں میکروں نے کہا کہ فرانس اور امریکہ شام کے معاملے پر ہم خیال ہیں اور ایران کے معاملے میں “بڑے کام” کر سکتے ہیں، لیکن انہوں نے گرین لینڈ پر ٹرمپ کے مؤقف پر حیرت کا اظہار کیا۔
مسٹر میکروں نے لکھا کہ “میرے دوست، ہم شام پر پوری طرح متفق ہیں۔ ہم ایران کے بارے میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ میں یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ آپ گرین لینڈ کے معاملے میں کیا کر رہے ہیں۔”
انہوں نے داؤس کے بعد پیرس میں جی-7 اجلاس اور امریکہ واپسی سے قبل ٹرمپ کے ساتھ نجی عشائیے کی بھی تجویز دی تھی۔
وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران جب ٹرمپ سے اس پیغام اور پیرس میں مجوزہ ہنگامی جی-7 اجلاس کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ “نہیں، میں ایسا نہیں کروں گا۔”
بعد ازاں میکروں نے کہا کہ اس ہفتے کسی جی-7 اجلاس کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے۔ انہوں نے داوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے بعد کہا کہ “کوئی اجلاس طے نہیں ہے۔ فرانسیسی صدارت اس کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔”
عالمی اقتصادی فورم میں میکروں نے امریکہ کی تجارتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے ٹیرف کی دھمکیاں “کھلے طور پر یورپ کو کمزور اور ماتحت بنانے” کی کوشش ہیں اور انہیں علاقائی خودمختاری کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
اپوزیشن نے لوک سبھا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا

اپوزیشن نے لوک سبھا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیا

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے منگل کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس لوک سبھا سکریٹریٹ میں جمع کرکے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا کانگریس کے ذرائع کے مطابق یہ نوٹس لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ کے سریش نے لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ کے دفتر میں پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
’’سیاسی لڑائیاں اکثر عدالتوں میں لڑی جاتی ہیں‘‘، ہیمنت بسو سرما کی اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں سپریم کورٹ کا تبصرہ

’’سیاسی لڑائیاں اکثر عدالتوں میں لڑی جاتی ہیں‘‘، ہیمنت بسو سرما کی اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں سپریم کورٹ کا تبصرہ

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسو سرما کی مبینہ اشتعال انگیز تقریر سے متعلق معاملہ میں دائر عرضیوں پر سماعت کے دوران تبصرہ کیا کہ سیاسی لڑائیاں، خاص طور پر انتخابات کے دوران اکثر عدالتوں میں لڑی جاتی ہیں یہ تبصرہ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس این وی انزاریا پر مشتمل بنچ نے آسام کے وزیر اعلیٰ کی مبینہ اشتعال انگیز تقریر اور متعلقہ مواد سے متعلق دو عرضیوں پر سماعت کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
مجھے لگتا ہے کہ جنرل نروَنے سچ بول رہے ہیں: راہل

مجھے لگتا ہے کہ جنرل نروَنے سچ بول رہے ہیں: راہل

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے جو کنفیوژن پیدا ہوا ہے اس میں سچ وہی لگتا ہے جو جنرل نرونے کہہ رہے ہیں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ سابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کتاب شائع ہو چکی ہے اور اسے آن لائن خریدا جا سکتا ہے، جب کہ کتاب کے ناشر پینگوئن اس کی اشاعت سے انکار کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سنیترا پوار نے مہاراشٹر  کے نائب وزیراعلی کے عہدے کی ذمہ داری   سنبھالی

سنیترا پوار نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی

ممبئی 10 فروری (یو این آئی) سنیترا پوار نے منگل کو باضابطہ طور پر ممبئی کے منترالیہ میں اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے اب وہ مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں انہوں نے 31 جنوری کو اپنے شوہر اجیت پوار کی 28 جنوری کو ہوائی جہاز کے حادثے میں المناک موت کے بعد حلف لیا چارج سنبھالنے کے وقت ان کے ساتھ ان کے بیٹے پارتھ پوار، سینئر لیڈر ہرفل پٹیل، سنیل تتکرئے، چگن بھجبل اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

لاہور، 10 فروری (یواین آئی) حکومت پاکستان نے 15 فروری کو کولمبو میں ہندستان کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ان کی ٹیم کے بائیکاٹ کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے "حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ، ’’دوست ممالک کی درخواست کے پیش نظر، انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ہندستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران اور ہندوستان کے تعلقات ہزاروں سالہ مشترکہ تاریخ اور تہذیب پر مبنی ہیں: ڈاکٹر محمد فتح علی

ایران اور ہندوستان کے تعلقات ہزاروں سالہ مشترکہ تاریخ اور تہذیب پر مبنی ہیں: ڈاکٹر محمد فتح علی

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) ایران ہند تعلقات کی گیرائی اور گہرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایران کے ہندوستان میں نئے سفیر ڈاکٹرمحمد فتح علی نے کہا کہ جمہوریۂ اسلامی ایران اور ہندوستان کے تعلقات ہزاروں سالہ مشترکہ تاریخ اور تہذیب پر مبنی ہیں اور مضبوط ثقافتی، تجارتی اور انسانی روابط سے جڑے ہوئے ہیں انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ دیر شام یہاں انقلاب ایران کی 47 ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

...مزید دیکھیں
شیتیج نوید کول ڈی پی ورلڈ پلیئرز چیمپیئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں سرفہرست

شیتیج نوید کول ڈی پی ورلڈ پلیئرز چیمپیئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں سرفہرست

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) شیتیج نوید کول نے نئی دہلی کے قطب گولف کورس میں کھیلی جا رہی 1.5 کروڑ روپے انعامی رقم والی 'ڈی پی ورلڈ پلیئرز چیمپیئن شپ 2026' کے پہلے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے شیتیج نے پار-70 کورس پر، جو ان کے پسندیدہ میدانوں میں سے ایک ہے، بغیر کسی غلطی کے 8 انڈر 62 کا اسکور کیا واضح رہے کہ اسی میدان پر انہوں نے گزشتہ سال 10 انڈر 60 کا کورس ریکارڈ قائم کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
شیتیج نوید کول ڈی پی ورلڈ پلیئرز چیمپیئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں سرفہرست

شیتیج نوید کول ڈی پی ورلڈ پلیئرز چیمپیئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں سرفہرست

11 Feb 2026 | 12:04 AM

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) شیتیج نوید کول نے نئی دہلی کے قطب گولف کورس میں کھیلی جا رہی 1.5 کروڑ روپے انعامی رقم والی 'ڈی پی ورلڈ پلیئرز چیمپیئن شپ 2026' کے پہلے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ شیتیج نے پار-70 کورس پر، جو ان کے پسندیدہ میدانوں میں سے ایک ہے، بغیر کسی غلطی کے 8 انڈر 62 کا اسکور کیا۔ واضح رہے کہ اسی میدان پر انہوں نے گزشتہ سال 10 انڈر 60 کا کورس ریکارڈ قائم کیا تھا۔.

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہند-امریکہ اشتراک

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہند-امریکہ اشتراک

10 Feb 2026 | 3:44 PM

واشنگٹن، 10 فروری (یو این آئی) امریکہ-ہندوستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026میں امریکی سی ای او اور سینئر ٹیکنالوجی لیڈروں کے اب تک کے سب سے بڑے وفد کی قیادت کرے گا۔ یہ سمٹ 16 سے 20 فروری تک نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔.

...مزید دیکھیں