Tuesday, Apr 14 2026 | Time 11:34 Hrs(IST)
National

فلم کی نمائش پر پابندی برقرار:فلم کے خلاف سپریم کورٹ کا تبصرہ ہماری قانونی جدوجہد درست ہونے کی دلیل :مولانا ارشدمدنی

فلم کی نمائش پر پابندی برقرار:فلم کے خلاف سپریم کورٹ کا تبصرہ ہماری قانونی جدوجہد درست ہونے  کی دلیل :مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) فلم اودے پور فائلز نامی متنازعہ ہندی فلم کی ریلیز پر آج سپریم کورٹ کے پیر تک کے لئے اسٹے کوبرقراررکھنے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے کہا کہ بینچ میں شامل جج صاحبان نے جو تبصرے کئے ہیں وہ بہت اہم ہیں آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ تبصرے معاملہ کی حساسیت کو اجاگر کرتے ہیں، اگرچہ ان جج صاحبان نے بذات خودفلم نہیں دیکھی ہے لیکن دہلی ہائی کورٹ نے جو ہدایات دیں اورجس طرح فلم کے پروڈیوسر کو بہت سے قابل اعتراض مناظرکو فلم سے ہٹانے پر مجبورہونا پڑا،اس کے پیش نظرعدالت کو بلاشبہ اس بات کا احساس ہے کہ فلم کو اگر موجودہ شکل میں نمائش کی اجازت دی گئی تو اس سے ملک کے امن وامان کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ عدالت کایہ تبصرہ کہ ’فلم کی ریلیز کی تاخیر میں کوئی نقصان نہ ہوگالیکن اگر فلم کی نمائش سے ملک کا امن وامان خراب ہواتویہ زیادہ نقصان ہوگا‘، ہماری قانونی جدوجہد کو درست ثابت کردیتاہے۔
قبل ازیں مولانا ارشد مدنی کی پیروی کرتے ہو ئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں یہ فلم دیکھی ہے اور فلم دیکھنے کے بعد وہ اندرسے دہل گئے تھے کیونکہ فلم میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت آمیز مناظر دکھائے گئے ہیں لہذا عدالت کو اس فلم کو دیکھنا چاہئے۔ کپل سبل نے یہ بھی کہا کہ جو بھی جج یہ فلم دیکھے گا تو اس کی ریلیز کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔کپل سبل نے دو رکنی بینچ سے فلم دیکھنے کی بھی گذارش کی۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی نے حیرت کا اظہار کیا کہ سینئر وکیل کپل سبل نے بھی اس فلم کو دیکھا ہے۔ عدالت نے زبانی طور پر کہا کہ مقدمہ کا توازن فی الحال فلم پر اسٹے کی درخواست کرنے والوں کی طرف زیادہ ہے کیونکہ فلم کے سرٹیفیکٹ کی قانونی حیثیت پرنظر ثانی ہونا باقی ہے۔دوران بحث دو رکنی بینچ نے گورو بھاٹیا کی درخواست پر فلم پروڈیوسر اور کنہیا لال کے لڑکے کو سیکوریٹی دینے کے لیئے پولس کمشنر سے رجوع ہونے کا حکم دیا۔آج عدالت نے کنہیالال قتل مقدمہ کا سامنا کررہے محمد جاوید کی بھی عرضداشت پر سماعت کی جس نے فلم کی ریلیز کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے۔
سینئر ایڈوکیٹ مینکا گروسوامی نے عدالت کو بتایا کہ فلم میں نہ صرف ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت آمیزموادموجودہے بلکہ عدلیہ پر بھی فقرے کسے ہیں اور فلم میں دو ایسے مقدمات کے تعلق سے بھی تبصرہ موجودہیں جو فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں گیان واپی مسجد کامقدمہ اور کنہیا لال قتل کامقدمہ شامل ہیں۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ فلم کی ریلیز سے منصفانہ ٹرائل متاثر ہوسکتی ہے۔اس پر فلم ساز کے وکیل گوروبھاٹیانے عدالت سے گزارش کی کہ وہ فلم پروڈیوسر کی درخواست پر جمعہ کے دن سماعت کرے لیکن دو رکنی بینچ نے ان کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ فلم کی ریلیز میں ہونے والی تاخیر سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن اگر فلم کی ریلیز سے ملک کا امن وامان خراب ہوا تو یہ زیادہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے گورو بھاٹیا سے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مرکزی حکومت فلم سے مزیدقابل اعتراض مناظرہٹوادے، جس کے خلاف پروڈیوسر عدالت سے رجو ع ہوسکتے ہیں لہذا پہلے وزارت اطلاعات ونشریات کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔
۔ فلم پروڈیوسر کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے عدالت نے ان سے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت پر مولانا ارشد مدنی نے زارت اطلاعات ونشریات میں سرٹیفکٹ پر نظر ثانی کی درخواست داخل کردی ہے جس پر آج دوپہر ڈھائی بجے سماعت ہوگی لہذا ابھی فلم کی ریلیز پر عائد پابندی کو ہٹانا مناسب نہیں ہوگا۔ دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط اس پر بعد میں فیصلہ کیا جائے گا پہلے وزارت اطلاعات ونشریات کو مولانا ارشد مدنی کی نظر ثانی کی عرض داشت پر فیصلہ صادر کرنے دیا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ حکومت خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے خصوصی منصوبے بنا رہی ہے اور انہیں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے مسٹر مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والی خواتین کے ریزرییشن بل پر بحث اور منظوری سے قبل اس کے پس منظر میں یہاں منعقدہ 'ناری شکتی وندن کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہماری حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے لیئے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے اسکیمیں بنائیں اور انہیں کامیابی سے نافذ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر سونیا گاندھی کا حکومت پر نشانہ

حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر سونیا گاندھی کا حکومت پر نشانہ

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ایک نجی اخبار میں شائع اپنے مضمون کے ذریعے مرکزی حکومت پر خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی کے معاملے پر شدید تنقید کی ہے محترمہ گاندھی نے پیر کو یہاں واضح طور پر کہا کہ موجودہ وقت میں اصل تشویش خواتین کا ریزرویشن نہیں، بلکہ مجوزہ حد بندی ہے، جسے انہوں نے "انتہائی خطرناک" اور "آئین پر حملہ" قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے لالو پرساد کو 'زمین کے بدلے نوکری کیس' میں نچلی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا

سپریم کورٹ نے لالو پرساد کو 'زمین کے بدلے نوکری کیس' میں نچلی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کو 'زمین کے بدلے نوکری' (لینڈ فار جاب) کیس کی کارروائی کے دوران نچلی عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا ہے عدالت عظمی مسٹر پرساد کی اس درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے کیس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی؟ ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا

ٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی؟ ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا

تہران، 13 اپریل (یو این آئی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’اگر امریکی حکومت اپنی آمریت پسندی چھوڑ دے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو یقیناً معاہدے تک پہنچنے کے راستے نکل آئیں گے۔

...مزید دیکھیں
معاہدے کے قریب پہنچ کر ایران کو سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا: عباس عراقچی

معاہدے کے قریب پہنچ کر ایران کو سخت شرائط کا سامنا کرنا پڑا: عباس عراقچی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایران ایم او یو پر دستخط کے قریب پہنچ چکا تھا، تاہم اسے ’’سخت ترین مطالبات، بدلتے ہوئے اہداف اور ناکہ بندی‘‘ کا سامنا کرنا پڑا عباس عراقچی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

...مزید دیکھیں
ایران میں امریکی اقدامات پر تنقید کرنے پر پوپ کو ٹرمپ نے شخت تنقید کانشانہ بنایا

ایران میں امریکی اقدامات پر تنقید کرنے پر پوپ کو ٹرمپ نے شخت تنقید کانشانہ بنایا

نیویارک ، 13 اپریل (سپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چودہویں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے پوپ کی ضرورت نہیں ہے جو ان کی پالیسیوں کی مخالفت کرے پوپ نے ایران میں امریکی اقدامات پر تنقید کی ہے خاص طور پر ، انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیا اپریل کے اوائل میں ، جنگ کے امریکی وزیر پیٹ ہیگسیتھ کی طرف سے فوجی اہلکاروں کے لیے دعا کی اپیل کے بعد ، پوپ نے ایک خطبہ میں کہا کہ غلبہ حاصل کرنے کی خواہش عیسی مسیح کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی ۔

...مزید دیکھیں
کاربن کے اخراج، درخت کاری اور حیاتیاتی تنوع: موسمیاتی حکمتِ عملی کے درمیان توازن کی تلاش

کاربن کے اخراج، درخت کاری اور حیاتیاتی تنوع: موسمیاتی حکمتِ عملی کے درمیان توازن کی تلاش

خصوصی مضمون: ظفر اقبال
دنیا اس وقت ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نہ صرف واضح ہو چکے ہیں بلکہ تیزی سے شدت اختیار کر رہے ہیں، بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت، شدید موسمی واقعات، گلیشیئرز کا پگھلنا، سمندری سطح میں اضافہ اور حیاتیاتی تنوع کا زوال یہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ انسان کو اپنی ترقی کے ماڈل پر نظرثانی کرنا ہوگی، کاربن کے اخراج کو کم کرنا اس جدوجہد کا بنیادی جزو ہے، لیکن موجودہ صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ صرف اخراج میں کمی کافی نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

14 Apr 2026 | 11:08 AM

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکمرانی میں خواتین کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔.

جب ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی ہے تو اس کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے : بابراعظم

14 Apr 2026 | 10:27 AM

ملتان، 14 اپریل (یو این آئی) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ٹیم اچھا کھیل پیش کرتی ہے تو اس کا لطف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ کا انداز تیز ہو چکا ہے اور اب ریڈ بال کرکٹ میں بھی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملتا ہے۔.

جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج کے بعد ہنگامہ آرائی، سوپور سے 8 افراد گرفتار

14 Apr 2026 | 10:46 AM

سری نگر، 14 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ سوپور کے ایک اسکول میں مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر احتجاج کے ایک دن بعد، پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ اس نے طلبہ کے مظاہرے کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ مزید 25 مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔.