OthersPosted at: Oct 12 2024 11:40PM مراٹھی مانس کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رہیگی،مودی- شاہ نفرت پھیلارہے ہیں۔ اُدھوٹھاکرے

ممبئی ،12 اکتوبر(یواین آئی) آج یہاں شیواجی پارک میں دسہرہ کے موقع پر آج شب مرکز کی مودی اور مہاراشٹر کی شندے حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مراٹھی مانس کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔جبکہ یہ بھی کہاکہ "ہم مہابھارت جیسے دور میں جی رہے ۔ارجن جیسی حالت یے،آج جومیرے سامنے کھڑے ہیں ،ہمارے حریف جانے پہچانے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں ،ان کی ہم نے حمایت کی اور آگے بڑھایا،آج وہ مجھ پر اور شیوسینا کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کررہے ہیں ،جوکہ افسوس ناک امر ہے،ہماری حیثیت ارجن کی طرح ہوچکی ہے۔
انہوں نے شندے حکومت کو بدعنوان سرکار قرار دیا ،شیواجی مہاراج کے مجسمہ کے آٹھ مہینے میں منہدم ہونا مثال دی جاسکتی ہے ،انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آنے پر ریاست بھر میں شیواجی مندر بنائے جائیں گے۔اوریہاں کا نعرہ شیوراجیہ ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت پر توجہ نہیں دی جارہی ہے اور خواتین کے لیے اسکیم نکالنا ایک ڈھکوسلے سے کم نہیں ہے۔انہوں نے الزام۔عائد کیا کہ دھاراوی کی زمین کو غریبوں سےچھین کرصنعت کاروں کے حوالے کیاجارہا ہے۔ہم اقتدار میں آئے تو دھاراوی کے مکانات پولیس،مل مزدوروں اور غریبوکو دیں گے،جو ان کا حق ہے۔جوبے گھر ہیں اور ان کا کوئی پُر سان حال نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ممبئی اور مہاراشٹر کی لڑائی کررہے ہیں جیسی ہمارے پرکھوں نے متحدہ مہاراشٹر کے لیے لڑی تھی۔
ادھو ٹھاکرے نے شندے حکومت کوبدعنوان صنعت کاروں کی حکومت قراردیا اور کہاکہ ملک کو رتن ٹاٹا جیسے صنعت کاروں ہی ضرورت ہے اور انہوں نے ملک کے عوام کی فلاح وبہبود کے کام کیے اور ملک وقوم کی ترقی پر بھر توجہ دی۔
مہاراشٹر کو شیواجی مہاراج اورشاہو مہاراج اور امبیڈکر کی زمین قرار دیتے ہوئے کہاکہ مودی اور شاہ کو مہاراشٹر کی دھرتی پر من مانی کرنے نہیں دیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم سے پارٹی اور اس کی نشانی چھین لی گئی ہے اور انہوں نے حاضرین اور لیڈروں کو حلف دلایا کہ مہاراشٹر میں تخریب کاری عناصر کو بے دخل کیا جائے اور بالا صاحب ٹھاکرے کے نقش قدم پر چلیں گے اور مراٹھی منسنکے حقوق کے لیے لڑیں گے اور راون کا دھن کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ رتن ٹاٹا نے ہمیشہ گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ" مجھے اور تم۔کو سب کچھ وراثت میں ملا ہے ،مجھے جب بھی کوئی دشواری پیش آتی ہے،میں جے آر ڈی ٹا ٹا کو یاد کرتا ہوں اور تم بالا صاحب کو یاد کرنے کا اور ان کی باتوں۔پر عمل رکنے کی کوشش کرنا۔
بی جے پی کی پالیسی ہے کہ اس ملک میں کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جائے۔ آپ ہمیں ختم کرنے نکلے ہیں۔ جب مہاراشٹر میں کوئی ان کے بارے میں نہیں پوچھ رہا تھا ، تو ہم انہیں لے گئے۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ اسی بی جے پی کے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی جائے، یہ رویہ ختم ہونا ہوگا، یہاں شیواجی پارک میں شیو سینا کی دسہرہ ریلی میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ وہ نفرت کی سیاست کرتی ہے ہندو مسلمان کے درمیان نفرت پیدا کرتی ہے یہی ان کا ہندو توا ہے لیکن میرا ہندوتوا انسانیت ،بھائی چارہ اور یکجہتی پر مبنی ہے ۔شیواجی پارک سے دسہرہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا گذشتہ دنوں ہریانہ میں ایک ۲۲ ؍ سالہ نوجوان کو گئو رکشکوں نے یہ سمجھ کر گولیوں سے بھون دیا تھا کہ وہ بڑے جانور کا گوشت اسمگلنگ کر رہا تھا لیکن اس نوجوان کا ناام آر این مشرا تھا جو بیشتر اخبارات کی خبر نہیں بن سکی لیکن اگر اس کا نام آر این شیخ یا آر این خان ہوتا تو فوراً ہی ہندوتوا خطرے میں آجاتا،ادھو ٹھاکرے نے مرکزی وزیر کرن رجیجیو کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں بڑے فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ میں بیف کھاتا ہوں۔سینا لیڈر نے کہا کہ ایک جانب بی جے پی گئو رکشا کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب بیف بڑے فخر کے ساتھ کھانے کا اعلان کرنے والے مرکزی وزیر کے ہمراہ وزیر اعظم نریندر مودی کابینی میٹنگ میں کاندھے سے کاندھا ملا کر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں