Thursday, Jul 10 2025 | Time 12:19 Hrs(IST)
National

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے حوالے

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے حوالے

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی کے لیے پرواز کے دوران بیل 407 ہیلی کاپٹر کے آج صبح حادثے کے شکار ہونے کی تحقیقات کرے گا سرکاری معلومات میں کہا گیا ہے کہ 15 جون کو بیل - 407 ہیلی کاپٹروی ٹی- بی کے اے کیدارناتھ سے آرین ہیلی پیڈ، گپتکاشی کے لیے آپریشنل پرواز پر تھا ، جب یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس میں پانچ مسافر، ایک شیر خوار بچہ اور عملہ کا ایک رکن سوار تھا۔ ہیلی کاپٹر نے گپت کاشی سے 05:10 بجے اڑان بھری اور 05:18 پر کیدارناتھ جی ہیلی پیڈ پر اترا۔ ہیلی کاپٹر نے دوبارہ 05:19 بجے گپت کاشی کے لیے پرواز کیا اور گوری کنڈ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔
احتیاطی اقدام کے طور پر، ڈی جی سی اے نے پہلے ہی چار دھام تک ہیلی کاپٹر آپریشنز کی تعدد کو کم کر دیا ہے، نگرانی میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور مزید کارروائی کے لیے آپریشن کا جائزہ لیا جارہاہے۔ حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کرے گا۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور نمیبیا کا مشترکہ ورثہ ہے، دونوں کے خواب اور امیدیں ایک ہیں: مودی

ہندوستان اور نمیبیا کا مشترکہ ورثہ ہے، دونوں کے خواب اور امیدیں ایک ہیں: مودی

ونڈہوک/نئی دہلی 09 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نمیبیا کا مشترکہ ورثہ ہے دونوں ممالک عزت اور آزادی کی قدر کرتے ہیں اور گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہونے کے ناطے ہمارے خواب اور امیدیں ایک جیسی ہیںنمیبیا کے دورے کے دوران مسٹر مودی نے بدھ کو نمیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور اس اعزاز سے نوازے جانے پر اظہار تشکر کیا۔

...مزید دیکھیں