InternationalPosted at: Mar 17 2025 12:08PM زیلنسکی نے نیا آرمی چیف مقرر کیا
کیف، 17 مارچ (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز لیفٹیننٹ جنرل انتولی بارہیلیوچ کی جگہ میجر جنرل آندری ہناتوف کو یوکرین کی مسلح افواج کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا ہے۔
صدر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے حکم نامہ میں بارہیلیوچ کو برطرف کرنے اور ہناتوف کی تقرری کی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں۔
یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے فیس بک پر لکھا کہ مسلح افواج میں ردوبدل کا مقصد ان کی جنگی تاثیر کو بہتر کرنا ہے۔
عمروف نے کہا کہ ہناتوف کو 27 سال سے زیادہ کا فوجی تجربہ حاصل ہے، وہ اس سے قبل میرین بریگیڈ، آپریشنل کمانڈ ایسٹ کے دستوں اور یوکرین کی مسلح افواج کی مشترکہ افواج کی کمانڈ کر چکے ہیں۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، بارہیلیوچ کو وزارت کا چیف انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد فوجی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا اور مسلح افواج کے اندر نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے۔
بارہیلیوچ کو فروری 2024 میں یوکرین کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر مامور کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔