NationalPosted at: Feb 7 2025 4:15PM دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ: حکومت

نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کا فائدہ ملک میں دور دراز علاقوں میں بھی خواتین، بچے اور تمام ضرورت مند کو ملے اس کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لیے تمام ضروری قدم اٹھائے جارہے ہیں لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ قومی صحت مشن کے تحت ملک میں چلائے جا رہے پروگراموں کے تحت دور دراز علاقوں میں خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے اور لوگوں کو صحت کے شعبے میں گھر بیٹھے سہولیات مل رہی ہیں۔ اس میں حاملہ خواتین کو پی اسکیموں کا خصوصی فائدہ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سروائیکل کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن آیوشمان بھارت کے تحت اس سمت میں قدم اٹھائے جا رہے ہیں اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں جیسے لداخ سے لے کر گڑھچرولی جیسے علاقوں میں حاملہ خواتین کی صحت کے مسائل کی تشخیص دنیا میں بہترین سطح پر ہے۔
یواین آئی۔الف الف