RegionalPosted at: Aug 5 2026 4:38PM اپوزیشن کے شدید ہنگامے کے درمیان اسمبلی کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
لکھنؤ، 5 اگست (یو این آئی) اتر پردیش اسمبلی کی کارروائی بدھ کے روز اپوزیشن کے مسلسل ہنگامے کے درمیان مقررہ وقت سے پہلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ایوان کی کارروائی اصل میں 6 اگست تک تجویز شدہ تھی، لیکن مسلسل رکاوٹ کے باعث اسے وقت سے پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایوان کی کارروائی کے دوران مختلف مسائل پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ ہنگامے کی وجہ سے کارروائی معمول کے مطابق نہیں چل سکی۔ مسلسل تعطل کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اسمبلی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی مانسون سیشن کا اختتام ہو گیا۔
یو این آئی۔ م ع