Sunday, Jun 15 2025 | Time 17:15 Hrs(IST)
Regional

قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

لکھنؤ:24جولائی(یواین آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدار تی امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہا کہ میں قوم کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں گذشتہ دیر شب لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع تاج محل ہوٹل میں آئی آئی سی سی کے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک میٹنگ میں سماج کے سرکردہ لوگوں اور اسلامک سنٹر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے دو قوموں کے مابین دوریاں ہیں یہ دوریاں ختم ہونی چاہیے مسلم تعلیمی میدان میں پیچھے ہے یہ پسماندگی ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا بین الاقوامی سطح پر ہندوستان اور دیگر مسلم ممالک کے جو رابطے ہیں اس میں بھی میری کوشش رہے گی بہتری آئے ساتھ ہی ہندوستان کے مسلمانوں کی تہذیبی معاشی اور تعلیمی دائرے کو وسعت دینا میری اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا ڈاکٹر ماجد بلا تفریق ہندوستان کے ہر مسلمانوں کے لیے حاضر رہتا ہے ۔
ڈاکٹر تلیکوٹی نے کہا کہ انتخابی میدان میں کئی لوگ ہیں لیکن میرا مقصد اور عزم بالکل صاف ہے۔ میری خواہش ہے کہ انڈین اسلامک کلچرل سینٹر کے سبھی اراکین جب دہلی آئیں تو ان کو رہائش کے انتظامات ہوں میں چاہتا ہوں کہ اسلامک سینٹر کو دنیا کے سبھی سنٹروں سے جوڑوں تاکہ جب بھی وہ دوسرے ملک میں جائیں تو وہاں ان کو ایک سینٹر ملے ۔صحت کے شعبے میں بھی اہم کام کرنے کی خواہش ہے تاکہ اسلامی سینٹر کے اراکین کو بہتر علاج مل سکے ساتھ ہی انہوں نے اسلامک سینٹر کی رینویشن کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر اتر پردیش کی سابق کارگزار وزیراعلی ڈاکٹر عمار رضوی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین اسلامک سینٹر کی بنیاد آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی نے رکھی تھی جس کی شہرت اب نہ صرف بلکہ بیرون ملک میں بھی ہوچکی ہے۔ اس کے 4 ہزار ممبران میں سےتقریبا دو ہزار ممبران ووٹنگ کے مجاز ہیں یہ الیکشن موجودہ تناظر میں بہت اہم ہو جاتا ہے ہمیشہ سے انڈین اسلامک کلچر سیکولر طاقتوں کی آواز بنا رہا ہے مسلمانوں کی تہذیبی ثقافتی تعلیمی اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے لہذا ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی شخصیت صدارتی عہدے کے لیے موزوں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انڈین اسلامک کلچر سینٹر (آئی آئی سی سی)دہلی کا آئندہ 11 اگست کو متعدد عہدوں کے لیے انتخابات ہونگے اور اس کے اگلے ہی دن یعنی 12 اگست کو نتائج کا اعلان ہو جائے گا ۔نششت میں ریٹائرڈ آئی اے ایس انیس انصاری، سراج الدین قریشی ،مولانا خالد رشید، سمیہ رانا ،پروفیسر شفیق اشرفی ،پروفیسر ماہ رخ مرزا سمیت لکھنؤ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
ایران کا اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ

ایران کا اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ

تہران، 15 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے سنیچر کی دیر رات اسرائیل کے خلاف بڑا مشترکہ حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون داغے گئے آئی آر جی سی کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ آئی آر جی سی کے ایرو اسپیس ڈویژن نے یہ حملہ اسرائیل کے ' جارحانہ حملوں' کے جواب میں کیا اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم (میڈ) کے مطابق ایرانی راکٹ نے اسرائیل کے شمالی حصے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ان کا کناڈا ، قبرص اور کروشیا کا دورہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور اس کے اظہارسے نمٹنے کے لیے عالمی فہم بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا تین ملکی دورے پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہا ’’آج میں جمہوریہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے تین ملکوں کے دورے پر جاؤں گا 15-16 جون کو صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کا دورہ کروں گا۔

...مزید دیکھیں
کیدارناتھ روڈ پر ہیلی کاپٹر حادثہ،  سات افراد کی موت  کا خدشہ

کیدارناتھ روڈ پر ہیلی کاپٹر حادثہ، سات افراد کی موت کا خدشہ

دہرادون، 15 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے تحت گوری کنڈ علاقے میں اتوار کو کیدارناتھ روڈ پر ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہوجانے سے سات لوگوں کی موت کا خدشہ ہے یہ حادثہ آج صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے حوالے

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی کے حوالے

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی کے لیے پرواز کے دوران بیل 407 ہیلی کاپٹر کے آج صبح حادثے کے شکار ہونے کی تحقیقات کرے گا سرکاری معلومات میں کہا گیا ہے کہ 15 جون کو بیل - 407 ہیلی کاپٹروی ٹی- بی کے اے کیدارناتھ سے آرین ہیلی پیڈ، گپتکاشی کے لیے آپریشنل پرواز پر تھا ، جب یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل- ایران جنگ ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ

اسرائیل- ایران جنگ ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ

واشنگٹن، 15 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور روس یوکرین امن مذاکرات پر فون پر بات کی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’’اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا’’جیسا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی واپسی کیلئے والدین سراپا احتجاج

سری نگر،15جون(یو این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ایران میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی سلامتی کو لے کر والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اسی سلسلے میں اتوار کے روز درجنوں والدین نے پریس کالونی، سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپنے بچوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران میں کشمیری طلباء کی ایک بڑی تعداد مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، تاہم حالیہ بین الاقوامی تناؤ کے سبب ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت ہند لداخ میں جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : نرملا سیتا رمن

حکومت ہند لداخ میں جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم : نرملا سیتا رمن

سری نگر،15 جون(یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنے تین روزہ دورۂ لداخ کے دوران اتوار کو لیہ میں مقامی خود روزگار گروپس اور مقامی کاروباری افراد کی جانب سے منعقدہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہند لداخ میں ہر شعبے میں جامع اور ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے تاکہ علاقے کی جغرافیائی اہمیت، ثقافتی ورثے اور عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

...مزید دیکھیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

15 Jun 2025 | 5:14 PM

نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پڑنے کے امکان کے باوجود آج گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.

ہیمنت کمار کی موسیقی کی گونج آج بھی فضاؤں میں

15 Jun 2025 | 8:58 AM

(یوم پیدائش 16 جون کے موقع پر)ممبئی، 15 جون (یو این آئی) فلمی دنیا کو اپنی سریلی موسیقی سے آراستہ کرنے والے عظیم موسیقار اور گلوکار ہیمنت کمار مکھوپادھیائے عرف ہیمنت دا کے نغمے آج بھی فضاؤں میں گونجتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔