RegionalPosted at: Apr 15 2026 12:30PM گریٹر نوئیڈا میں شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ اور اوور ٹائم کی دگنی ادائیگی کا مطالبہ

گریٹر نوئیڈا، 15 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع گریٹر نوئیڈا کے شیو نادر یونیورسٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز یونیورسٹی کیمپس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے تنخواہ میں اضافے اور اوور ٹائم کے بدلے دگنی ادائیگی کا مطالبہ کیا ملازمین کا الزام ہے کہ طویل عرصے سے ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان موجودہ تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ اضافی کام کے بدلے مناسب معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کو مزید تیز کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر دادری تھانہ علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔ پولیس افسران موقع پر پہنچ کر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور احتجاج کو پرامن رکھنے کے لیے ملازمین سے بات چیت بھی کی۔
انتظامیہ کی جانب سے فی الحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا