Tuesday, Jan 13 2026 | Time 14:40 Hrs(IST)
National

لوک سبھا میں پھر زبردست ہنگامہ ہوا، وقفہ صفر بھی نہیں ہوسکا

لوک سبھا میں پھر زبردست ہنگامہ ہوا، وقفہ صفر بھی نہیں ہوسکا

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار کے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے اور آئین میں تبدیلی سے متعلق بیان پر آج لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی ایک بار کے التوا کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر جگدمبیکا پال نے دوپہر 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو حکمراں پارٹی کے اراکین نے مسٹر شیو کمار کے بیان پر ہنگامہ شروع کردیا۔ اپوزیشن اراکین نے بھی ہنگامہ آرائی شروع کردی جس سے ایوان میں کافی شوروغل ہوا اور کچھ سنائی نہ دیا۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ آئینی عہدہ پر فائز کانگریس کے لیڈر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی بات کی ہے جو آئین کے خلاف ہے۔ مسٹر کمار نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے لیے آئین میں بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئین کے تحفظ کی بات کرتی ہے لیکن اس کے لیڈر آج 1947 کی مسلم لیگ کی طرح بات کر رہے ہیں، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آئین کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پریزائیڈنگ آفیسر نے اراکین سے ہنگامہ آرائی نہ کرنے کی درخواست کی لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی جس پر انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے، جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے صبح 11 بجے وقفہ سوال شروع کیا، سماج وادی پارٹی کے اراکین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر ہنگامہ کیا، خواتین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی۔ اسپیکر نے اراکین کو پلے کارڈ نہ لہرانے اور ان کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو لوہڑی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں خوشحالی کی خواہش کی مسٹر کھڑگے نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "لوہری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارک باد۔

...مزید دیکھیں
آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

آتشـی نے گُروؤں کے خلاف بے ادبی کی: مشرا

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیرِ فن و ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ اسمبلی کی قائدِ حزبِ اختلاف آتشـی نے سکھ گُروؤں کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ بے ادبی، گناہ اور پاپ ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں تھا مسٹر مشرا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 جنوری کو دہلی اسمبلی میں ایک غیر معمولی اور سنگین پاپ ہوا۔

...مزید دیکھیں
انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ 1,499 روپے سے شروع

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ 1,499 روپے سے شروع ہو رہا ہےانڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا

مسافر گاڑیوں کی فروخت دسمبر میں 27 فیصد بڑھی، سالانہ فروخت نے بھی ریکارڈ بنایا
نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) ملک میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت دسمبر میں 26.8 فیصد بڑھ کر 3,99,216 یونٹ تک پہنچ گئی۔

...مزید دیکھیں
ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

ہر نوجوان کو ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کا عہد کرنا ہوگا: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے خیالات، توانائی اور مقاصد کے ساتھ نوجوان طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے اور ملک کے ہر نوجوان کو عزم کے ساتھ ہندوستان کو غلامی کی ذہنیت سے باہر نکالنا ہوگا مسٹر مودی نے پیر کو ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے دوسرے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی اصلاحات کی ہیں اور ان کے مرکز میں ملک کی نوجوان طاقت کو رکھا ہے۔

...مزید دیکھیں
بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

بجٹ 27-2026: سرمایہ کاری میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی ناانصافی بڑی چیلنجز ہیں، کانگریس

نئی دہلی،12 جنوری (یو این آئی ) کانگریس نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 27-2026 کے سامنے سرمایہ کاری میں سستی، گھریلو بچتوں میں گراوٹ اور بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری جیسے سنگین مسائل سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62  مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

اسرو کو بڑا دھکہ۔پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن ناکام، ڈی آر ڈی او کا سیٹلائٹ خلا میں نہ پہنچ سکا

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) کا قابلِ اعتماد راکٹ پی ایس ایل وی سی 62 پیر کواپنے مشن میں ناکام ہو گیا یہ راکٹ ڈی آر ڈی او کے اہم ترین زمین مشاہداتی سیٹلائٹ ای او ایس این ون اور 15 دیگر ملکی و غیر ملکی سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہا 22.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد 44.4 میٹر بلند اور 260 ٹن وزنی اس راکٹ نے صبح 10.18بجے شاررینج کے پہلے لانچ پیڈ سے شاندار پروازکی۔

...مزید دیکھیں

لالیگا: سیلٹا ویگو کی سیویلا کے خلاف اعصاب شکن فتح، مارکوس الونسو ہیرو بن گئے

13 Jan 2026 | 2:25 PM

میڈرڈ، 13 جنوری (یواین آئی ) اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے 19ویں میچ میں سیلٹا ویگو نے میزبان سیویلا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ایک صفر سے ہرا کر قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ اس شاندار کامیابی کے بعد سیلٹا ویگو اب پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔سیویلا کے تاریخی اسٹیڈیم "رامون سانچیز پیزجوان" میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے، لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی۔ جب میچ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا تھا اور لگ رہا تھا کہ مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہو جائے گا، 88 ویں منٹ م.

بیتول میں شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

13 Jan 2026 | 2:28 PM

بیتول، 13 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں شادی کا جھانسہ دے کر کے ایک نوجوان خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ رانی پور پولیس نے آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ گھوڑاڈونگری چوکی علاقے سے متعلق ہے۔ .