Monday, Sep 7 2026 | Time 00:26 Hrs(IST)
National

لوک سبھا میں بغیر بحث کے ’ٹریبونل اصلاحات بل‘ منظور، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

لوک سبھا میں بغیر بحث کے ’ٹریبونل اصلاحات بل‘ منظور، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 10 اگست (یواین آئی) لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن پیر کو بھی اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا، جس کے باعث دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر جگدمبیکا پال نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے اور گزشتہ ہفتے کی طرح نعرے بازی کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ افسر نے ارکان سے ہنگامہ نہ کرنے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کانگریس اور اپوزیشن جماعتیں اجلاس کے پہلے دن سے ہی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی یہی مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ طلبہ کے خلاف ہوئی کارروائی کے معاملے پر بیان دینے کے لیے تیار ہیں اور حکومت اس معاملے پر بحث کے بعد مسٹر شاہ کے جواب کے لیے بھی تیار ہے۔
پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ جب پارلیمانی امور کے وزیر کہہ رہے ہیں کہ وزیر داخلہ بیان دینے کے لیے تیار ہیں تو تمام ارکان کو اپنی نشستوں پر واپس جانا چاہیے اور ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر داخلہ بحث کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور حکومت بھی بحث چاہتی ہے تو ایوان کو چلنے دیا جانا چاہیے۔
ہنگامے کے درمیان پریزائیڈنگ افسر نے قانون و انصاف کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال سے ’ٹریبونل اصلاحات بل، 2026‘ کو ایوان سے منظور کرانے کے لیے پیش کرنے کو کہا۔ مسٹر میگھوال نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ٹریبونل کے دائرۂ اختیار میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا بلکہ شفافیت اور قابل اعتماد نظام کو یقینی بنانے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔
مسٹر جگدمبیکا پال نے بل پر بحث میں حصہ لینے کے لیے کئی ارکان کے نام پکارے، لیکن ہنگامے کے باعث کسی رکن کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد انہوں نے بل کو ایوان سے منظور کرنے کے لیے پیش کیا اور ہنگامے کے درمیان بل کو بغیر بحث کے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
پریزائیڈنگ افسر نے ارکان سے اپنی نشستوں پر واپس جانے اور ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی، لیکن ہنگامہ جاری رہنے پر انہوں نے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ پی جی عمارت منہدم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ پی جی عمارت منہدم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) جنوب مغربی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں اتوار کی دوپہر کو لڑکوں کے لیے پی جی کے طور پر استعمال ہونے والی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو سال بہ سال نئے نئے القاب دیتے رہے ہیں، لیکن چیلنجز کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا ہے مسٹر کھرگے نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) میں مسٹر مودی کے کل کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ ایس آر سی سی جانا ملک کے نوجوانوں، تعلیم اور ان کے مستقبل پر بات چیت کا ایک موقع تھا، لیکن نوجوانوں کے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تقریر پھر سیاسی پروپیگنڈے میں بدل گئی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  مساوی رقبہ والے دنیا کے نقشے کا حامی، لیکن جموں و کشمیر اور لداخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں

ہندوستان مساوی رقبہ والے دنیا کے نقشے کا حامی، لیکن جموں و کشمیر اور لداخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں

نئی دہلی 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے مساوی رقبے والے عالمی نقشے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے اور وہ اس کی حمایت کرتا ہے، لیکن اس کے خودمختار علاقے، جس میں جموں و کشمیر اور لداخ بھی شامل ہیں، کو ہندوستان کے سرکاری نقشے کے مطابق ہی دکھایا جانا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے اس دورے کے دوران وہ سری لنکا کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ وسیع مسائل پر بات چیت کریں گے اور کولمبو میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار اختتام پذیر

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار اختتام پذیر

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمیناراتوار کے روز اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں
کربس ہسپتال میں مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی بھی سہولت: ڈاکٹر خالد عثمانی

کربس ہسپتال میں مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی بھی سہولت: ڈاکٹر خالد عثمانی

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) شاہین باغ اور جسولہ کے کربس اسپتال میں ایک مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کی دستیابی کے ساتھ آیوشمان کارڈ کے ذریعے بھی ہر طرح کے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

...مزید دیکھیں
الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جلسہ سیرت النبی صلعم کا انعقاد

الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جلسہ سیرت النبی صلعم کا انعقاد

 نئی دہلی، 6 ستمبر(یو این آئی) الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع ذاکر نگر، نئی دہلی میں سیرت پاک صلعم پر ایک روحانی جلسہ منعقد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز فتح کے ساتھ سری لنکا سیمی فائنل میں

07 Sep 2026 | 12:02 AM

دبئی، 6 ستمبر (یواین آئی) ہرشیتا سماراوکرما کی ناٹ آؤٹ 48 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے اتوار کو گروپ بی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔.

بوانی کھیرا میں تعمیراتی مزدوروں کا شدید احتجاج، وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی

06 Sep 2026 | 9:40 PM

بھیوانی، 6 ستمبر (یو این آئی) جوائنٹ کنسٹرکشن ورکرس فرنٹ ہریانہ کی کال کے بعد تعمیراتی مزدوروں نے بوانی کھیرا میں گلاب سنگھ پارک کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے اس پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا جو 15 مہینوں سے بند تھا، 95 فی صد ورکرز کے رجسٹریشن جو منسوخ کر دیے گئے تھے کی بحالی، پرانے منریگا قانون کو نافذ کرنے اور رہائش، اسکالرشپ اور بی پی ایل کارڈ کی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مزدوروں نے وزیر اعلیٰ نائب سینی اور وزیر محنت انل وج کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، انہیں تقریباً تین گھنٹے تک حراست میں رکھا اور بعد میں چھوڑ دیا۔ ا.