OthersPosted at: Mar 16 2025 4:33PM امریکی بلیو برڈ مشن کی خاطر سری ہری کوٹا سے ایل وی ایم3 کے لیے کریو اپر اسٹیج کو روانہ کیا گیا

چنئی، 16 مارچ (یو این آئی) امریکی سیٹلائٹ بلیو برڈ-2 کے آئندہ لانچ کے لیے ہفتے کو اسروکی ایل وی ایم3 لانچ گاڑی کے کرائیوجینک اپر اسٹیج انجن کو سری ہری کوٹا کے شاررینج کے لئے روانہ کیا گیا یہ سیٹلائٹ خلا سے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کال کرنے کا اہل بنائے گا اتوار کو ایک اپ ڈیٹ میں، اسرو نے کہا کہ چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے ہفتہ کو سری ہری کوٹا میں لانچ کمپلیکس کے لیے تمل ناڈو کے مہندرگیری میں اسرو پروپلشن کمپلیکس (آئی پی آر سی) سے اسرو کی ایل وی ایم3 لانچ گاڑی کے کریوجینک اپر اسٹیج (سی25) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اسرو پروپلشن کمپلیکس (آئی پی آر سی)، مائع پروپلشن سسٹم سینٹر (ایل پی ایس سی) اور ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی شار) کے ڈائریکٹرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس مرحلے کو آئی پی آر س یمیں ضم کیا گیا ہے اور این ایس آئی ایل اور اے ایس ٹی اور سائنس ایل ایل سی کے درمیان ایک تجارتی معاہدے کے تحت ایل وی ایم3 (ایل وی ایم3-ایم5) کے پانچویں آپریشنل مشن کے لیے نشان زد کیا گیا ہے، جس کا مقصد ان کا بلیو برڈ بلاک-2 سیٹلائٹ لانچ کرنا ہے۔
اس مرحلے کو ایل وی ایم3 لانچ وہیکل کی ترقی کے دوران مائع پروپلشن سسٹمز سینٹر (ایل پی ایس سی) نے ڈیزائن اور تیار کیا تھا اور یہ 28.5 ٹن کے پروپیلنٹ بوجھ کے ساتھ دیسی ہائی تھرسٹ کرائیوجینک انجن (سی ای20) سے چلتا ہے۔
اسرو پہلی بار، جدید امریکی مواصلاتی سیٹلائٹ ’بلیو برڈ‘ کو اس ماہ کے آخر میں شار رینج سے لانچ کرے گا۔ اسرو کے مطابق، اس سیٹلائٹ کو ایل وی ایم-3 کا استعمال کرتے ہوئے لانچ کیا جائے گا، جسے ’’باہوبلی‘‘ راکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ ہندوستانی راکٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر امریکی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا پہلا واقعہ ہوگا، جو اسرو کی بڑھتی ہوئی عالمی تجارتی رسائی میں ایک نیا سنگ میل قائم کرے گا۔
بلیو برڈ سیٹلائٹ میں انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو لوگوں کو خلاء سے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کال کرنے کے قابل بنائے گی۔ 64 مربع میٹر پر محیط اور 6,000 کلوگرام وزنی اختراعی اینٹینا کے ساتھ، یہ سیٹلائٹ زمین کے نچلے مدار میں کام کرے گا، جس سے سیٹلائٹ سے اسمارٹ فونز تک براہ راست رابطہ ممکن ہو گا۔
یہ صلاحیت صارفین کو روایتی زمینی ٹاورز پر انحصار کیے بغیر خلا سے کال کرنے اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت دے گی۔ یہ اسرو کا ایک تجارتی مشن ہوگا، جس سے اسرو کی تجارتی شاخ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کے ذریعہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔