InternationalPosted at: Nov 5 2025 5:04PM زہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بےوقوف ہیں: امریکی صدر
واشنگٹن، 5 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودی بے وقوف ہیں غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کی حمایت کرنے والے یہودیوں کو بے وقوف قرار دیا ہےامریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’جو یہودی شخص زہران ممدانی کی حمایت کرے گا وہ خود کو ایک یہودی مخالف ثابت کرے گا‘۔
ٹرمپ نے الیکشن کے حوالے سے مزید کہا کہ نیو یارک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سابق گورنر نیویارک اینڈریو کوومو کو ووٹ دے کر کامیاب کریں کیوں کہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو ہم اس شہر کے فنڈز روک دینگے۔
یو این آئی۔ ع ا۔