InternationalPosted at: Jul 16 2024 11:50AM ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا
واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے یہ اعلان پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ذریعے کیا۔ مسٹر ٹرمپ کے اس اعلان نے نائب صدارتی امیدوار کے حوالے سے مہینوں کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ’’طویل غور و فکر کے بعد اور کئی دیگر لوگوں کی زبردست صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سب سے موزوں شخص اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وانس ہیں‘‘۔
مسٹر وانس 2022 میں امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔