Sunday, Nov 9 2025 | Time 00:31 Hrs(IST)
International

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔
"عالمی ادارۂ صحت نے ہمارا مالی استحصال کیا، ہر کوئی امریکہ کا استحصال کرتا ہے۔ یہ اب مزید نہیں ہوگا۔" ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے عہدۂ صدارت سنبھالنے کے فوراً بعد انخلا کے ایک اعلیٰ سطحی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا۔
ڈبلیو ایچ او نے اس پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
اس اقدام کا مطلب ہے کہ امریکہ 12 ماہ کے عرصے میں اقوامِ متحدہ کے ادارۂ صحت کو چھوڑ دے گا اور اس کے کاموں میں تمام مالی تعاون روک دے گا۔ امریکہ اب تک ڈبلیو ایچ او کا سب سے بڑا مالی معاون ہے جس نے اس کی مجموعی اعانت کا تقریباً 18 فیصد حصہ ادا کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا حالیہ دو سالہ بجٹ 2024-2025 کے لیے 6.8 بلین ڈالر تھا۔
ڈبلیو ایچ او کے اندر اور باہر کام کرنے والے متعدد ماہرین کے مطابق امریکہ کی علیحدگی ممکنہ طور پر پوری تنظیم کے پروگراموں کو خطرے میں ڈال دے گی خاص طور پر دنیا کی سب سے بڑی متعدی بیماری ٹی بی سے نمٹنے نیز ایچ آئی وی/ایڈز اور صحت کی دیگر ہنگامی صورتِ حال کے لیے جو پروگرام جاری ہیں۔
ٹرمپ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جب تک دستبرداری جاری ہے، ان کی انتظامیہ ڈبلیو ایچ او کے وبائی امراض کے معاہدے پر مذاکرات موقوف کر دے گی۔ حکم کے مطابق امریکی حکومت کے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے والے اہلکاروں کو واپس بلا کر دوبارہ اور ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی اور حکومت ڈبلیو ایچ او کی ضروری سرگرمیاں سنبھالنے کے لیے شراکت داروں کی تلاش کرے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت 2024 کی یو ایس گلوبل ہیلتھ سکیورٹی حکمتِ عملی کا جلد از جلد جائزہ لے گی اور اسے منسوخ اور تبدیل کر دے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے اگلے سب سے بڑے عطیہ دہندگان بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہیں اگرچہ اس فنڈ کا زیادہ تر حصہ پولیو کے خاتمے اور عالمی ویکسین گروپ گاوی کو جاتا ہے۔ اس کے بعد یورپی کمیشن اور عالمی بینک آتے ہیں۔ اگلا سب سے بڑا قومی عطیہ دہندہ جرمنی ہے جو ڈبلیو ایچ او کی اعانت کا تقریباً تین فیصد حصہ دیتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او سے ٹرمپ کی دستبرداری غیر متوقع نہیں ہے۔ انہوں نے صدر کی حیثیت سے اپنی پہلی مدت کے دوران 2020 میں ادارہ چھوڑنے کے لیے اقدامات کیے اور الزام لگایا کہ وہ کووڈ کی ابتدا کے اسباب سے متعلق چین کی طرف سے "دنیا کو گمراہ کرنے" کی کوششوں میں مدد کر رہا تھا۔
ڈبلیو ایچ او اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ بیجنگ پر معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا کووڈ انسانوں کے متأثرہ جانوروں کے ساتھ رابطے سے پیدا ہوا یا ملکی تجربہ گاہوں میں اسی طرح کے وائرس کی تحقیق کے باعث۔
ٹرمپ نے ایجنسی کے لیے امریکی تعاون بھی معطل کر دیا جس کے اخراجات گذشتہ دو سالہ بجٹ کے مقابلے میں 2020-2021 میں تقریباً 200 ملین ڈالر تھے کیونکہ اسے ایک صدی میں دنیا کی بدترین صحت کی ایمرجنسی درپیش تھی۔
امریکی قانون کے تحت ڈبلیو ایچ او کو چھوڑنے کے لیے ایک سال کے نوٹس کی مدت اور کسی بھی بقایا فیس کی ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ گذشتہ بار ادارے سے امریکی انخلا مکمل ہونے سے پہلے جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب جیت لیا اور 20 جنوری 2021 کو عہدے سنبھالنے کے پہلے دن ہی اسے روک دیا تھا۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
ثالثی ہمیشہ سے ہماری تہذیب کا ایک لازمی حصہ رہی ہے: وزیراعظم

ثالثی ہمیشہ سے ہماری تہذیب کا ایک لازمی حصہ رہی ہے: وزیراعظم

نئی دہلی، 8 نومبر(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں ”قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا اس موقع پر جمع ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس اہم موقع پر تمام شرکا کے درمیان موجود ہونا واقعی ایک خاص بات ہے انہوں نے کہا کہ قانونی امداد فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانا اور لیگل سروسز ڈے سے متعلق پروگرام ہندستان کے نظام عدلیہ کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔

...مزید دیکھیں
مودی اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر گئے

مودی اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر گئے

نئی دہلی، 8 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی شام راجدھانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی مسٹر مودی نے اس ملاقات کی تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ شیئر کیں۔

...مزید دیکھیں
ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: نریندر مودی

ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: نریندر مودی

سیتامڑھی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سیتامڑھی کی سرزمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ رام للا کے حق میں آیا تھا اور انہی کی کرپا سے بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا وزیر اعظم نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں ماں سیتا کی جنم بھومی پر آیا ہوں انہوں نے کہا کہ پچھلی بار 8 نومبر 2019 کو انہیں سیتا ماتا کی دھرتی پر آنے کا موقع ملا تھا اور اگلے ہی دن صبح پنجاب میں کرتارپور صاحب کوریڈور کے افتتاح کے لیے جانا تھا۔

...مزید دیکھیں
پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ، کہا: ”ووٹ کا حق خطرے میں، ووٹروں کو دی جا رہی ہے رشوت“

پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ، کہا: ”ووٹ کا حق خطرے میں، ووٹروں کو دی جا رہی ہے رشوت“

کٹیہار، 08 نومبر (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو کٹیہار میں انتخابی جلسے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں وہی حق خطرے میں ہے  جس کے لئے مہاتما گاندھی نے آزادی سے پہلے جدوجہد کی تھی، یعنی عوام کے ووٹ کا حق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے ان کا ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں  انہوں نے کہا کہ ”پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئین کی چوری کرنے کی کوشش کی اور اب وہ آپ کے ووٹ کے حق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری :وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری :وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وارانسی کی ترقی کی رفتار اور توانائی کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ اس شہر کی شان و شوکت اور خوشحالی تیزی سے بڑھتی رہے پی ایم مودی نے اپنے ویژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والا ہر شخص بابا وشوناتھ کی اس مقدس نگری میں ایک خاص توانائی، جوش اور مسرت کا تجربہ کرے مسٹر مودی نے اس موقع پر موجود طلبہ سے ملاقات کا ذکر بھی کی ۔

...مزید دیکھیں
بہار کو مجرموں کی نہیں، ترقی کی حکومت کی ضرورت: یوگی

بہار کو مجرموں کی نہیں، ترقی کی حکومت کی ضرورت: یوگی

مشرقی چمپارن، 8 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار پرچارک اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں کو مجرم نہیں بلکہ ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ترقی کی ہوائیں لائے اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت اس کے لیے موزوں ہے این ڈی اے امیدوار پرمود کمار کی حمایت میں موتیہاری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار نے پہلے ہی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں یہ اشارہ دے دیا ہے کہ اسے اب لالٹین کی مدھم روشنی کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا بہار چاہئے جو این ڈی اے کی ایل ای ڈی روشنی میں چمکتا ہو۔

...مزید دیکھیں
پاکستان۔افغانستان مذاکرات بے نتیجہ ختم، خواجہ آصف نے مذاکراتی عمل رکنے کی تصدیق کر دی

پاکستان۔افغانستان مذاکرات بے نتیجہ ختم، خواجہ آصف نے مذاکراتی عمل رکنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد، 8 نومبر (یو این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک تھام کے طریقہ کار پر اختلافات کے باعث مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ مذاکرات ’غیر معینہ مدت کے مرحلے‘ میں داخل ہو چکے ہیں ڈان کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ افغان وفد استنبول میں کسی تحریری معاہدے پر دستخط کے لیے تیار نہیں تھا ایک سینئر سیکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی کہ بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی ہے، استنبول میں مذاکرات بند گلی میں پہنچ چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر گئے

مودی اڈوانی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر گئے

08 Nov 2025 | 11:32 PM

نئی دہلی، 8 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی شام راجدھانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ .

حمیدہ بانو تقسیم ہند سے پہلے کے دور کی معتدل کامیاب گلوکارہ تھیں

حمیدہ بانو تقسیم ہند سے پہلے کے دور کی معتدل کامیاب گلوکارہ تھیں

08 Nov 2025 | 7:29 PM

ممبئی، 8 نومبر (یو این آئی) حمیدہ بانو پلے بیک سنگنگ کی مسابقتی دنیا کا وہ ستارہ ہیں جسے آجفراموش کردیا گیا ہے۔ آج کے دور میں وہ لوگوں کے ذہنوں سے بھی اوجھل ہوچکی ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ انہوں نے آخری بار میوزک کمپوزر رابن چٹرجی کے لیے فلم 'مجبوری' (1954) کے لیے گانا گایا تھا۔ انہوں 1930 سے 1960 کی دہائی تک ہندوستانی اور پاکستانی فلموں میں غزلیں گائیں۔.