Thursday, Sep 17 2026 | Time 09:54 Hrs(IST)
Regional

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سات لوگوں کی موت

اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سات لوگوں کی موت

رودرپریاگ/دہرادون، 15 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ میں رودرپریاگ کے گوری کنڈ علاقے میں اتوار کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ سمیت سات لوگوں کی موت ہو گئی ہیلی کاپٹر پانچ عقیدت مندوں اور مندر کمیٹی کے ایک ملازم کو بابا کیدارناتھ کے درشن کرانے کے بعد واپس لا رہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں پائلٹ سمیت تمام سات لوگوں کی موت ہوگئی مرنے والوں میں ایک 23 ماہ کی لڑکی بھی شامل ہے۔ یہ خاندان مہاراشٹر کا رہنے والا تھا۔
ہیلی سروس کے نوڈل افسر راہل چوبے نے بتایا کہ آرین ایوی ایشن کمپنی کا ہیلی کاپٹر وی ٹی بی کے اے/بی ای ایل ایل 407 آج صبح تقریباً 5.30 بجے گوری کنڈ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گوری مائی کھرک کے اوپر جنگل میں گرا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیدارناتھ دھام سے گپت کاشی جا رہا تھا۔ گوری کنڈ کے اوپر گھاس کاٹ رہی نیپالی نژاد خواتین نے اس حادثے کی اور غبار اٹھنے کی اطلاع دی تھی۔
رودرپریاگ کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر صبح 5:21 بجے کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے روانہ ہوا تھا اور صبح 5:24 بجے اسے ویلی پوائنٹ کے قریب دیکھا گیا۔ اس وقت علاقے میں شدید دھند تھی جس کی وجہ سے حد نگاہ صفر تھی۔ صبح 6:13 بجے ہیلی کاپٹر کمپنی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گپت کاشی نہیں پہنچا۔ جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو فعال کر دیا گیا۔ جس میں ایس ڈی آر ایف کی چھ ٹیمیں، این ڈی آر ایف کی آٹھ ٹیمیں اور ضلع ڈیزاسٹر ریلیف فورس کی ٹیم کے ساتھ 22 پولیس اہلکار شامل تھے۔ یہ تمام راحت اور بچاؤ ٹیمیں جائے حادثہ گوری کنڈ سے تقریباً پانچ کلومیٹر اوپر واقع گوری میں کھرک نامی جگہ پر پہنچ گئیں، جہاں تلاش اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جان گنوانے والوں کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں۔
مسٹر رجوار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کل سات افراد سوار تھے۔ ان میں پائلٹ اور ایک بچے سمیت 06 بالغ افراد شامل تھے۔ ان سب کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کیپٹن راجبیر سنگھ چوہان، پائلٹ (45)، ونود دیوی (66)، ترشٹی سنگھ (19)، راج کمار (41)، شردھا (35) کاشی (02) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ فارنسک ٹیم اور ڈی این اے سیمپلنگ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ مسٹر رجوار نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کی گئی ہیں۔ اس کے لیے اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر 0135-2710334، 9058441404 1070 (ٹول فیس) ​​اور رودرپریاگ ہیلپ لائن نمبر - 8958757335، 01364-233727 جاری کیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
اب 25 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے لازمی طور پر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے دائرے میں

اب 25 ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پانے والے لازمی طور پر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کے دائرے میں

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے لازمی دائرے کی خاطر تنخواہ کی حد 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہےوزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کے میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی یہ نظام 17 ستمبر 2026ء کو وشوکرما جینتی کے دن سے نافذ العمل ہوگا۔

...مزید دیکھیں
یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

یو پی آئی: 2,000 روپے سے زائد کے لین دین پر چارج تاجروں پر اضافی بوجھ : مسٹر پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،16 ستمبر (یو این آئی) 2,000 روپے سے زائد کے یو پی آئی لین دین پر فیس عائد کیے جانے کے کسی بھی نظام کو لے کر تاجروں میں تشویش بڑھ رہی ہے  صدر بازار باری مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ یو پی آئی آج ملک کے کروڑوں تاجروں اور گاہکوں کے لیے ادائیگی کا آسان، تیز اور سہولت بخش ذریعہ بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کریں گےسیمی کون انڈیا کا افتتاح ، 600 سے زیادہ کمپنیاں ہوں گی شامل

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کا افتتاح کریں گے اور ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

یوپی آئی چاجز امریکی دباؤ کا نتیجہ: کانگریس

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ امریکہ ہندوستان پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے لیکن مودی حکومت نے امریکی دباؤ میں یوپی آئی پر صفر ایم ڈی آر التزام ختم کر کے فیس لگانے کا راستہ کھول دیا ہے۔

...مزید دیکھیں

فوجی سربراہ روس کے دورے پر، دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے پر ہوگی بات چیت

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) فوجی سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ بدھ سے روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

جے شنکر بھوٹان کے 2 روزہ دورے پر، وزیر خارجہ اور اعلیٰ قیادت سے کریں گے ملاقات

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس. جے شنکر بدھ سے بھوٹان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

ہریانہ، پنجاب میں بارش کا نیا سلسلہ؛ راجستھان سے مانسون کی واپسی قریب، 2 دن تیز بارش کا امکان

پنچکولہ، 16 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ اور پنجاب میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

...مزید دیکھیں

پنت کو ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کا کپتان بنایا گیا

16 Sep 2026 | 10:34 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے رشبھ پنت کو 2025-26 رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سرفراز خان کو پنت کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ .

دو بیٹیاں ہونا میرے لیے ڈبل بونس ہے: انل کپور

16 Sep 2026 | 4:32 PM

ممبئی، 16 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار انل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیاں سونم اور ریا ان کے لیے ڈبل بونس ہیں۔ انل کپور جلد ہی ’انڈیا کے ٹاپ 1%: دی انل کپور شو‘ میں نظر آئیں گے۔ شو کے دوران ایک کنٹسٹنٹ نے اپنے خاندان کو وقت دینے کے لیے کام سے وقفہ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ اس پر انل نے اپنی زندگی کا ایک جذباتی تجربہ شیئر کیا۔.