InternationalPosted at: Jun 25 2025 10:58AM وطن واپسی کے منصوبے کے تحت وینزویلا کے تارکین وطن کی امریکہ سے واپسی
کراکس، 25 جون (یو این آئی) وینزویلا کے 203 تارکین وطن کو 'وطن واپسی کے منصوبے' کے تحت منگل کو امریکہ سے واپس بھیج دیا گیا۔
اس اسکیم کا مقصد وینزویلا کی حکومت کے ذریعے بحران میں گھرے شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہاں کے عہدیداروں نے بتایا کہ 168 مردوں، 29 خواتین اور چھ بچوں کا یہ گروپ سائمن بولیور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا، جہاں عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔ یہ پرواز امریکہ اور وینزویلا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اب تک کی 37ویں واپسی ہے جس میں امریکہ وینزویلا کے تارکین وطن کو واپس بھیجتا ہے اور وینزویلا ان کی بحالی میں مدد کرتا ہے۔
عہدیداروں نے کہا کہ یہ اسکیم واپس آنے والوں کی بحالی میں مدد کرنے اور محفوظ واپسی کے حق کے تحفظ کے لیے سماجی پالیسیوں کے ذریعے تعاون کرتی ہے۔
یواین آئی۔الف الف