NationalPosted at: Jun 18 2024 2:19PM کانگریس قیادت جہاں انتخابات ہونے ہیں ان ریاستوں کے لیڈروں کے ساتھ اسٹریٹجک میٹنگ کرے گی : وینوگوپال

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات میں کامیابی سے حوصلہ افزا کانگریس کی مرکزی قیادت ان ریاستوں کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اگلے ہفتے چار دن تک بات چیت کرے گی جہاں جلد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں منگل کو یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی متعلقہ ریاستوں کے ریاستی سطح کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابی ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے اور انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے ان میٹنگوں کا انعقاد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہماری کوششوں کو شروع کرنے کے لئے کانگریس کے معزز صدر ملک ارجن کھڑگے جی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جی جہاں جلد انتخابات ہونے ہیں ان ریاستوں کے سینئر لیڈروں کے ساتھ حکمت عملی میٹنگ کریں گے" ۔
ان ملاقاتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم 24 جون کو جھارکھنڈ کے لیڈروں کے ساتھ، 25 جون کو مہاراشٹر کے لیڈروں کے ساتھ، 26 جون کو ہریانہ کے لیڈروں کے ساتھ اور 27 جون کو جموں و کشمیر کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1355