Saturday, Mar 14 2026 | Time 14:59 Hrs(IST)
National

نائب صدر کے عہدے کے لیے 9 ستمبر کو انتخاب، 7 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

نائب صدر کے عہدے کے لیے 9 ستمبر کو انتخاب، 7 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

نئی دہلی، یکم اگست (یواین آئی) نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے اس کے لیے نوٹیفکیشن اگلے ہفتے جمعرات کو جاری کیا جائے گا جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن 07 اگست بروز جمعرات جاری کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہو جائے گا کاغذات نامزدگی 21 اگست بروز جمعرات تک بھرے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست بروز جمعہ ہوگی، کاغذات نامزدگی 25 اگست بروز پیر تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو ووٹنگ منگل 9 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ اسی روز ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ریٹرننگ آفیسر کی نگرانی میں کی جائے گی۔ سب کے ووٹ کی قیمت ایک جیسی (1) ہو گی۔ کمیشن نے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پرمود چندر مودی کو اس الیکشن کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج میں راجیہ سبھا کے تمام منتخب اور نامزد اراکین اور لوک سبھا کے تمام منتخب اراکین شامل ہوتے ہیں۔ کمیشن پہلے ہی الیکٹورل کالج کی فہرست تیار کر چکا ہے جس میں کل 788 ممبران کے نام شامل ہیں۔
الیکٹورل کالج میں راجیہ سبھا کے 233 منتخب اور 12 نامزد ارکان اور لوک سبھا کے 543 ارکان کے نام شامل ہیں۔ اس وقت راجیہ سبھا کی پانچ اور لوک سبھا کی ایک سیٹ خالی ہے۔
مسٹر جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کے بعد نئے نائب صدر کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں

ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکہ! وفاقی عدالت کا جیروم پاؤل کے خلاف جاری تحقیقات مسترد

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکی وفاقی عدالت نے چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاؤل کے خلاف جاری حکومتی تحقیقات کو مسترد کر دیا، عدالت کے اس فیصلہ سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسی کو دھچکہ پہنچا۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

...مزید دیکھیں

ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی دھمکی، دشمن خطے میں جہاں بھی ہوگا اسے خاک میں ملادیں گے

تہران، 14 مارچ (یو این آئی) ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے وارننگ دی ہے کہ دشمن خطےمیں جہاں بھی ہوگا اسے جلادیں گے اور ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی

لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں