OthersPosted at: Jul 16 2024 9:49AM وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل
دربھنگہ 16 جولائی (یو این آئی) وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد جیتن ساہنی کا آج دربھنگہ ضلع کے بیرول سب ڈویژن میں افضل پنچایت کے سوپول بازار میں واقع ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جگناتھ ریڈی نے منگل کو واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ مجرموں نے مسٹر جیتن ساہنی کا گھر میں ہی قتل کر دیا ہے۔ گھر کے اندر سے مسخ شدہ لاش ملی۔ پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔
اسی وقت مسٹر مکیش ساہنی نے ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ ممبئی میں ہیں۔ فلائٹ نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رات تک سپول میں اپنے آبائی گھر پہنچیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔