NationalPosted at: Jun 20 2025 5:37PM نائب صدر کی صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد
نئی دہلی، 20 جون(یو این آئی)نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر صدر کو مبارکباد پیش کرتے انہوں نے کہا:عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی دلی مبارکباد ان کا شائستہ آغاز سے، ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک کا غیر معمولی سفر، شائستگی، سادگی اور سربلندی کا مظہر ہے جو ہماری جمہوریت کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ عوامی خدمت کے میدان میں، بطور رکن اسمبلی، گورنر اور اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی صدر کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار قائم کیے ہیں — جو ایک قابل تقلید میراث ہے۔
مجھے کل راشٹرپتی بھون میں ذاتی طور پر ان کا استقبال کرنے کاشرف حاصل ہوا۔ یہ سالگرہ ان کے لیے بھرپور صحت، خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے اور خداوند انہیں ہمارے وطن کی خدمت کے لیے مسلسل قوت عطا کرے۔
یو این آئی۔ع ا۔م ا