Saturday, Jun 21 2025 | Time 16:18 Hrs(IST)
National

وایناڈ سانحہ کو قومی آفت قرار دیا جانا چاہئے: راہل

وایناڈ  سانحہ کو قومی آفت قرار دیا جانا چاہئے: راہل

نئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وایناڈ سانحہ کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وایناڈ میں بھاری بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 400 لوگ ہلاک ہوگئے اور بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں  انہوں نے کہا کہ حکومت کو وائناڈ کے بے گھر لوگوں کی باز آبادکاری کے انتظامات کرنا چاہئے اور وہاں ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنی چاہئے ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہوں نے اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے وائناڈ میں تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ دو کلومیٹر پہاڑی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وائناڈ کو جوڑنے والی بڑی سڑکیں منقطع ہو گئی ہیں۔ بعض گھروں میں صرف ایک آدمی زندہ بچا ہے اور بعض میں صرف ایک بچہ زندہ بچا ہے۔
مسٹر گاندھی نے فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، پولیس اور دیگر یونٹوں کی تعریف کی جو وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہونے والی تباہی کے بعد راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں، جن کی کوششوں سے متاثرین کی بہت مدد ہوئی ہے ۔ انہوں نے ریاستی افواج کو وہاں بھیجنے پر کرناٹک، تمل ناڈو اور تلنگانہ کی ریاستی حکومتوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کے لوگ متاثرین کی مدد کے لیے موقع پر پہنچے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
یوگا پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بن گیا: مرمو

یوگا پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ ورثہ بن گیا: مرمو

دہرادون، 21 جون (یواین آئی) یوگا کے عالمی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں واقع پولیس لائن میں یوگا کی مشق کی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل کی

مودی نے یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل کی

نئی دہلی/وشاکھاپٹنم، 21 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا کو پوری دنیا کے لئے امن، ہم آہنگی اور صحت کی تحریک بنانے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جون (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کی گئی تو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کریں گے: فاروق عبداللہ

ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کی گئی تو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کریں گے: فاروق عبداللہ

سری نگر، 21 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عباللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی جلد بحالی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلسل تاخیر پارٹی کو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں

واشنگٹن، 21 جون (یواین آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری کی ہیں جس میں آٹھ اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک فرد کو ایران کی دفاعی صنعت کو حساس سازوسامان فراہم کرنے میں مبینہ کردار کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم صرف جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں : نیتن یاہو

ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم صرف جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں : نیتن یاہو

تل ابیب، 21 جون (یواین آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تل ابیب اس سے گریز کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی میزائل نےوائز مین انسٹی ٹیوٹ کی ایک عمارت کو تباہ کر دیا

ایرانی میزائل نےوائز مین انسٹی ٹیوٹ کی ایک عمارت کو تباہ کر دیا

تہران، 21 جون (یواین آئی) اسرائیل کے مشہور وائز مین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے محققین اپنے تجربات کو بچانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اس لیے کہ ایرانی میزائل نے ادارے کی ایک عمارت کو تباہ کر دیا جس میں درجنوں جدید تجربہ گاہیں ہیں۔

...مزید دیکھیں
مشہور ایتھلیٹ بوبی الوسیئس نے ہائی جمپ ایتھلیٹکس کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے

مشہور ایتھلیٹ بوبی الوسیئس نے ہائی جمپ ایتھلیٹکس کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے

21 Jun 2025 | 3:52 PM

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی)کامیابی صرف کسی چیز میں قدرتی طور پر اچھا ہونے کے بارے میں نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ باقاعدگی سے محنت کرنے اور اپنے آپ پر بھروسہ کرنے سے ہوتی ہے۔ ایک قابل کھلاڑی بننے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اپنے اہداف تک پہنچنے کی خوشی ان سب کو قابل بناتی ہے۔ایسی ہی ایک سابق ہندوستانی ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ بوبی الوسیئس ہیں جو ہائی جمپ کے لیے مشہور تھیں۔ ہندوستان کی مشہور ایتھلیٹ بوبی الوسیئس نے ہائی جمپ ایتھلیٹکس کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اپنی نمایاں کامیابیوں اور غیر متزلزل لگن کے لیے جانی جاتی ہیں۔ الوسیئس کا ایتھلیٹ سفر فتوحات، چیلنجوں اور عمدگی کے مسلسل حصول سے بھرا ہوا ہے۔

آنند ایل رائے کی لازوال کہانی ’رانجھنا‘ کے 12 سال مکمل

21 Jun 2025 | 4:05 PM

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی) بارہ سال قبل ہدایت کار آنند ایل رائے نے ایک فلم'رانجھنا' بنائی تھی جسے آج بھی ہندوستانی سنیما کی سب سے جذباتی محبت کی کہانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس فلم میں دھنش، سونم کپور، ابھے دیول، محمد ذیشان ایوب اور سوارا بھاسکر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں