InternationalPosted at: Jul 24 2024 10:04AM چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر
لانژو، 24 جولائی (یو این آئی) شمال مغربی چین کے گانسو صوبے کے لونگنان شہر میں طوفانی بارش نے بدھ کی صبح 3 بجے تک 13,400 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جب کہ 5,622 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
لونگنان محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق، لونگنان میں پیر سے بدھ تک 251 ملی میٹر تک شدید بارش ہوئی۔
شدید بارش کی وجہ پہاڑی ڈھلوانوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات کےسبب 14 شاہراہیں بند کردی گئیں اور بارش سے رہائشی مکانات اور کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
یواین آئی۔ م س