NationalPosted at: Jan 22 2026 3:09PM دہلی میں خراب ہوا برقرار، ہلکی بارش سے مل سکتی ہے راحت

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) جمعرات کو دھند کی موٹی چادر نے دارالحکومت کو ڈھانپ لیا، جس کی وجہ سے شہری آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور رہے صبح 8 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ کیا گیا، جو ‘بہت خراب’ زمرے کے نچلے حصے میں آتا ہے سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے ڈیٹا اور سمیر ایپ میں دستیاب معلومات کے مطابق بدھ کے اوسط اے کیو آئی 330 کے مقابلے میں معمولی بہتر تھا۔ ماہرین نے ہوا کے معیار میں معمولی بہتری کا سبب شہر میں تیز ہواؤں کو بتایا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مغربی ہوا، جس کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی، دہلی میں غالب رہی، جیسا کہ انڈیا میٹیرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹا میں ظاہر ہے۔ موسم کے محکمے کی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کو صبح یا دن کے ابتدائی اوقات میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو زہریلی ہوا سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔
جمعہ کی دوپہر یا شام میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم از کم درجہ حرارت معمولی کمی کے ساتھ 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت میں 5-6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کا امکان ہے اور اگلے تین دنوں میں یہ 16 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان گر جائے گا۔
یو این آئی، ایم جے۔