NationalPosted at: Jul 8 2026 6:00PM جون میں سست رہنے کے بعد مانسون نے جولائی میں پکڑی رفتار
نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جون کے مہینے میں سست پڑنے والے مانسون نے جولائی کی شروعات میں رفتار پکڑ لی ہے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 20 جون تک ملک بھر میں مانسون کی صورتحال انتہائی تشویشناک تھی اور معمول کے مقابلے 41.4 فیصد کی بھاری کمی درج کی گئی تھی۔
اس مدت تک جہاں عام طور پر 92.8 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے تھی، وہیں صرف 54.4 ملی میٹر بارش ہی ہوئی تھی۔
جولائی کی شروعات میں حالانکہ ہوئی اچھی بارش کی بدولت آٹھ جولائی تک ملک کی کل مجموعی بارش بڑھ کر 195.5 ملی میٹر پر پہنچ گئی ہے۔