NationalPosted at: Apr 8 2026 2:07PM جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کی، مغربی ایشیا میں جنگ بندی عالمی توجہ کا مرکز
نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بدھ کے روز مغربی ایشیا کے تنازعہ میں مبینہ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت کا پوری دنیا میں محتاط خیر مقدم کیا جائے گا ساتھ ہی انہوں نے مرکز کی خارجہ پالیسی کے طریقہ کار پر شدید تنقید بھی کی رمیش نے ایک بیان میں کہا، "پوری دنیا مغربی ایشیا کے تنازعہ میں ایک طرف امریکہ اور اسرائیل اور دوسری طرف ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا محتاط خیر مقدم کرے گی۔
" انہوں نے اس کا حوالہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری دشمنی کے تناظر میں دیا۔
بحران کا پس منظر بیان کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ "تنازعہ کا آغاز 28 فروری کو ایران میں حکومت کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کونشانہ بناکر کیئے گئے قتل سے ہوا تھا،" اور اس ٹائم لائن کو وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ اسرائیل سے جوڑا۔